شکاگو (نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف شکاگو کے طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق نیند میں اضافے سے ذیابیطس پر قابو پایا جاسکتاہے۔ محققین کے مطابق ہفتہ وار چھٹی کے روز زیادہ سے زیادہ نیند اور متوازن غذا کے استعمال سے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں خاطر خواہ مدد ملتی ہے۔تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ موٹاپے کی
نسبت روزانہ کم ازکم8 گھنٹوں کے بجائے 4یا5گھنٹے سونے کے باعث ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا 16فیصد زیادہ امکان ہوتاہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ جوسیانے بروسارڈ اور سینئر محقق اسرا تسالی کے مطابق کم نیند کے باعث بلند فشار خون اور سوزش کا عارضہ بھی لاحق ہوتاہے۔یہ تحقیق ایک طبی جریدے ڈیابیٹس کیئر میں شائع ہوئی ہے ۔