ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

وہ پروٹین شیک جو آپ کے بچے کو سپر ہیرو بنا دیں

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کو کھلانے کے لیے ماؤں کا ان کے پیچھے بھاگنا عام بات ہے۔ ماؤں کی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو ایسی غذائیں کھلائی جائیں جو مزیدار بھی ہوں اور انہیں جسمانی توانائی بھی فراہم کرسکیں۔ تاہم ماؤں کے لیے یہ ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ بچوں کی پسندیدہ غذا جنک فوڈ ہوتی ہے جو غذائیت سے خالی ہوتی ہے۔ وہ عموماً غذائیت سے بھرپور اشیا جیسے دودھ

انڈے، پھل اور سبزیاں وغیرہ نہیں کھاتے۔ اسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آج ہم آپ کو ایسے مزیدار پروٹین شیکس بتا رہے ہیں جو آپ کے بچوں کو مزیدار بھی لگیں گے اور انہیں بالکل سپر ہیروز جیسی توانائی فراہم کریں گے۔ آلمنڈ بٹر اینڈ بنانا پروٹین شیک بادام، مکھن اور کیلے کا یہ شیک آپ کے بچوں کو بے حد لذیذ لگے گا۔ بادام چکنائی، وٹامن ای، فائبر، آئرن اور پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اسی طرح کیلا بھی غذائیت سے بھرپور غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے کا منبع ہے۔ تاہم یہ مزیدار شیک بنا کر اسے اپنے بچوں کو ہی دیں، مائیں خود اسے پینے سے گریز کریں کیونکہ یہ بہت جلدی ان کا وزن بڑھا سکتا ہے۔ پائن ایپل کوکونٹ ملک اسموتھی ناریل سے حاصل ہونے والا کوکونٹ ملک اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ اسے انناس کے ساتھ ملا کر بنائی جانے والی اسموتھی آپ کے بچوں کو تمام کھیل کود چھوڑ کر اسے پینے پر مجبور کردے گی۔ چاکلیٹ پی نٹ بٹر شیک بچے ویسے ہی چاکلیٹ کے دیوانے ہوتے ہیں۔ پی نٹ بٹر کے ساتھ چاکلیٹ کا شیک آپ کے بچوں کو بے حد پسند آئے گا اور وہ اسے روز پینے کی فرمائش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…