نیویارک(این این آئی)عالمی ادارہ برائے اطفال نے خبردار کیا ہے کہ یمنی حکام انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی امداد کی ترسیل ناممکن بنا رہے ہیں۔یمنی جنگ کے فریقین یونیسف کو اس طرح کام کرنے نہیں دے رہے، جیسا کہ کیا جانا چاہیے، غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر گیئرٹ کاپیلیئرے نے کہا کہ
انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے اعتبار سے یمنی حکومت اور حوثی باغی دونوں ہی امدادی اداروں سے تعاون نہیں کر رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امداد کی فراہمی کی یہ بندش یمن میں قحط کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی جنگ کے فریقین یونیسف کو اس طرح کام کرنے نہیں دے رہے، جیسا کہ کیا جانا چاہیے۔