ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سیب جوانی برقرار رکھنے والا پھل ہے : طبی ماہرین

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیری کھانے والا شخص عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بوڑھا نہیں ہوتا۔ ویسے تو ایک معقولہ مشہور ہے کہ ’روزانہ ایک سیب کھانے والے افراد ڈاکٹرز سے دور رہتے ہیں۔

کیونکہ اس پھل میں موجود قدرتی وٹامنز اور پروٹین انسان کو صحت مند رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف منی سوٹا کے ماہرین نے سیب کھانے کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض پھل بالخصوص سیب اور اسٹرابیری میں سینولائٹکس نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بڑھاپے کو روکنے میں بہت معاون ہے۔ بڑھاپے میں یادداشت کی خرابی سے بچنا بے حد آسان تحقیق کے دوران فِسٹائن کیمیکل کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا جس کے بعد نہ صرف اُن کی صحت بہتر ہوئی بلکہ عمر بھی بڑھی۔ تحقیقاتی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں پھلوں میں موجود قدرتی کیمیکل انسان کے خلیات کو مضبوط بناتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ بننے والے سیلز سینیسنٹ کو تباہ کردیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دن کے کسی بھی حصے میں روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیریز کھانے سے انسان کی جسمانی صحت برقرار رہتی ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ اُسے بڑھتی عمر کے باوجود جوانی کے احساس سے ملتا ہے تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمری کے بعد انسانی جسم میں بننے والے خلیات تقسیم نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے انسان کا دفاعی نظام (قوت مدافعت) کمزور ہوجاتا ہے اور پھر انسان پر بڑھاپے کے اثرات نمودار ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سینولائٹکس کیمیکل کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے ایک مشہور فِسٹائن ہے، یہ قسم پھلوں کے علاوہ سبزیوں جیسے پیاز اور کھیرے میں بھی پائی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…