بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بلڈ شوگر کنٹرول کرنے ولے بہترین گھریلو ٹوٹکے کے بارے میں آپ جانتے ہیں؟

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔

گزشتہ سال کے ایک سروے میں یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پونے 4 کروڑ پاکستانی ذیابیطس کا شکار ہیں۔ یعنی ہر چوتھا یا پانچواں پاکستانی اس موذی مرض میں مبتلا ہے۔ مگر اچھی بات یہ ہے کہ آپ اس مرض سے خود کو بچانے کے لیے کچن میں موجود ایک عام چیز سے مدد لے سکتے ہیں۔ ذیابیطس کی علامات اور بچاؤ کی تدابیر اور وہ چیز ہے دھنیا، جو لگ بھگ ہر گھر میں موجود ہوتا ہے۔ دھنیا صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے اور اس سے تیار کردہ پانی بلڈ شوگر لیول کو مستحکم رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق دھنیا کولیسٹرول کو کنٹرول میں رکھنے، بے وقت کھانے کی لت سے نجات اور ہاضمے کو بہتر بناتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ دھنیا کے بیج بلڈشوگر کو معمول پر لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، خصوصاً ذیابیطس کے مریض اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ دھنیے کے پانی سے بلڈشوگر لیول بہتر کیسے بنائیں؟ برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دھنیا کے بیج میں موجود ایکسٹریکٹ ایسے اجزاءسے لیس ہوتے ہیں جو جسم میں جاکر انسولین کے نظام کو بہتر بناکر بلڈ گلوکوز کی سطح کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔  ذیابیطس ایمرجنسی: انتباہی علامات اور اقدامات جو زندگی بچائیں ذیابیطس کے مرض میں لبلبہ انسولین مناسب مقدار میں بنانے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے۔ دھنیے کا پانی کیسے تیار کریں؟ 10 گرام دھنیا کے بیج لیں اور انہیں 2 لیٹر پانی میں ڈال دیں۔ ان بیجوں کو رات بھر پانی میں بھگوئے رکھیں۔ صبح چھلنی سے پانی کو چھان کر بیج نکال دیں اور پانی کو نہار منہ پی لیں۔ اس پانی کو دن بھر بھی تھوڑی تھوڑی دیر بعد پیا جاسکتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…