ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

5 منٹ میں سانس میں بو سے نجات دلانے والے ٹوٹکے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سانس میں بو کسے پسند ہوسکتی ہے؟ یقیناً اس سے پوری شخصیت کا تاثر خراب ہوجاتا ہے۔ مگر یہ بو پیدا کیوں ہوتی ہے اور اس کی وجہ کیا ہے؟ بنیادی طور پر تمام غذائیں منہ کے اندر ٹکڑوں میں تبدیل ہوتی ہیں اور اگر آپ تیز بو والی غذائیں جیسے لہسن یا پیاز کھاتے ہیں تو دانتوں کی صفائی یا ماؤتھ واش بھی ان کی بو کو عارضی طور پر ہی چھپا پاتے ہیں۔

اور وہ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک یہ غذائیں جسم سے گزر نہ جائیں۔ اگر روزانہ دانتوں کو برش نہ کیا جائے تو خوراک کے اجزاءمنہ میں باقی رہ جاتے ہیں، جس سے دانتوں کے درمیان، مسوڑھوں اور زبان پر جراثیموں کی تعداد بڑھنے لگتی ہے جو سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔ وجوہات یہاں جانیں : سانس میں بو کیوں پیدا ہوتی ہے؟ تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ اس سے نجات اتنی مشکل نہیں ہوتی، ایسے ہی کچھ طریقے درج ذیل ہیں، جو کہ 5 منٹ میں اس مسئلے سے نجات دلا سکتے ہیں۔ منہ کی صفائی زبان میں موجود بیکٹریا سانس میں بو کی بڑی وجہ بنتے ہیں، اپنی زبان کو ٹوتھ برش یا زبان صاف کرنے والے ٹول سے روزانہ صاف کرکے اس مسئلے سے بچا جاسکتا ہے، اسی طرح دن بھر میں 2 بار برش اور خلال کرنا بھی سانس میں بو سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔ پودینے یا دھنیا سے مدد لیں اگر آپ کسی تقریب میں موجود ہیں اور سانس کی بو سے پریشان ہیں تو پودینے یا دھنیا کے پتے چبانا اس مسئلے سے نجات دلا سکتا ہے، یہ پتے دانتوں کو تو صاف نہیں کرتے مگر ان کی مہک سانس کی بو کو دبا دیتے ہیں، یہ طریقہ بہت موثر ہے مگر بہت کم وقت کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے۔ لیموں چوس لیں لیموں صحت کے لیے فائدہ مند تو ہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ سانس کی بو سے نجات دلانے کے لیے بھی انتہائی کارآمد ہے، کیونکہ یہ منہ کے ان بیکٹریا کو مارتا ہے جو کہ اس بو کا باعث بنتے ہیں۔

لیموں کے ایک ٹکڑے کو چوس لیں یا ایک گلاس پانی میں نچوڑ کر پی لیں۔ یہ طریقہ لہسن یا پیاز کھانے کے بعد آنے والی بو سے نجات کے لیے بھی موثر ہے۔ پانی مناسب مقدار میں پینا جسم میں پانی کی مناسب مقدار منہ کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن کے نتیجے میں منہ کے مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جن میں سانس کی بو بھی قابل ذکر ہے۔

تو مناسب مقدار میں پانی پینا عادت بنالینا بھی سانس کو بدبو دار ہونے سے بچاسکتا ہے۔ سانس میں بو کا باعث بننے والی بڑی وجہ سامنے آگئی ایک سیب کھالیں اس پھل میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو منہ میں لعاب دہن کی مقدار بڑھاٹا ہے، جس سے سانس کی بو کا باعث بننے والے بیکٹریا ختم ہوجاتے ہیں۔ چائے طبی ماہرین کے مطابق صبح کے وقت منتخب کردہ مشروب بھی سانس میں بو سے نجات

دلانے میں مدد دے سکتا ہے، اس کے لیے سبز چائے یا بغیر دودھ کی چائے کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے، جس کی وجہ ان مشروبات میں پولی فینولز کی موجودگی ہے جو کہ منہ میں بیکٹریا اور سلفرکمپاﺅنڈ کو کم کرتا ہے۔ چیونگم سے مدد لیں اگر تو سانس میں بو سے پریشان ہیں تو اس سے نجات کے لیے چیونگم سے بھی مدد لی جاسکتی ہے اور ہاں تمباکو نوشی کا استعمال بھی سانس میں بو کا باعث بنتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…