جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے کیونکہ۔۔۔!!! سونف کے وہ حیرت انگیز فائدے جو شاید آپ کو معلوم نہیں

datetime 22  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سونف کے بے پناہ فوائد ہیں اور اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔ دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ میں نہ

درد ہوتا ہے نہ گیس بنتی ہے۔ آج کل چھوٹے بچوں کی نظر بھی کمزور ہو رہی ہے اس کیلئے تھوڑی سے سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھا لیں گے۔ اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھر سونف کھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔ پرانے نزلہ کیلئے عموماََ خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیں ا س سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تری آتی ہے۔ اس کے فوراََ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔ کچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہے اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہو گیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملا لیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہو گا۔ جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، سونف بازار میں عام دستیاب ہیں، سونف کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پا لیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…