کیوی پھل، لذت، غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ

21  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیکو سے ملتا جلتا باہر سے خاکی اور اندر سے تروتازہ سبز رنگ کے گودے پر مشتمل رسیلا اور لذیذ ’کیوی پھل ‘ جو نہ صرف فروٹ سیلڈز کوآنکھوں کے کے لیے خوشنما بناتا ہے بلکہ کئی فوائد کا حامل ہے۔ ذائقے میں ہلکا ترش چینی خطے سے تعلق رکھنے والا قدیم زمانے سے اپنے اندر موجود غذائیت کے اعتبار سے مفید مانا جاتا ہے جو مغربی ممالک میں

تو میٹھے کھانوں میں طویل عرصے سے استعمال ہورہا ہے اب باآسانی پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ امریکی شعبہ ذراعت کی طرف سے بتائی گئی غذائی معلومات کے مطابق کیوی پھل میں کئی طرح کے حیاتین اور غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو آپ کو تونائی فراہم کرنے میں بہت فائدہ مند ہیں۔ یہاں ہم کیوی پھل کے چند فوائد کا ذکر کررہے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ بھی اس پھل کے گرویدہ ہوجائیں گے۔ وٹامن سی سے بھرپور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ صرف لیموں اور مالٹے جیسے ترش پھل ہی وٹامن ’سی‘ کا خزانہ ہیں تو آپ غلط ہیں، کیوی پھل کی 100 گرام مقدار میں ایک سو 54 فیصد وٹامن سی پاہا جاتا ہے جو ترش پھلوں کے مقابلے دگنا ہے. وٹامن سی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم سےزہریلے مادوں اور کینسر کا سبب بننے والے عناصر کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔ بے خوابی سے نجات تائی پے میڈیکل یونیورسٹی کی مختلف تحقیقات کے مطابق کیوی پھل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو بے خوابی کو ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں اس کے لیے سونے سے ایک گھنٹہ قبل 2 کیوی پھل کھانا مفید ثابت ہوتا ہے۔ غذائی ریشہ کے بہترین ذریعہ یہ مزیدار پھل غذائی ریشے سے بھرپور ہے جو متعدد بیماریاں روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیڈز یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق غذائی ریشوں سے بھرپور خوراک کھانے سے امراضِ قلب شریانوں کے مسائل کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ اس سے بلڈ پریشر، بلڈ شوگر اور کولیسٹرول بھی کم ہوتا ہے۔

اس کے ساتھ یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی مفید ہے۔ نظامِ ہضم کی بہتری کیوی پھل میں ایکٹینڈین نامی جز پایا جاتا ہے جس میں پروٹین ہضم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہےچناچہ یہ آنتوں کے مرض میں مبتلا افراد کو خاصہ آرام پہنچاتا ہے۔ وٹامنز اور منرلز کا خزانہ کیوی پھل میں وٹامن اے،بی 6، بی 12 ،ای کے ساتھ پوٹاشیئم ، کیلشئم، آئرن اور میگنیسئم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کے افعال درست رکھتے ہیں جس میں خون کی روانی،

آئرن جذب کرنے کی صلاحیت مضبوط ہڈیاں اور دانت، بہترین بصارت، اور تناؤ سے نکلنے کی صلاحیت شامل ہے۔ تروتازہ جلد کیوی پھل میں الکلی کی خاصیتیں موجود ہیں جو تیزابی کھانوں کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے اس سے نہ صرف آپ بھرپور متحرک اور توانا رہیں گے بلکہ آپ کی جلد میں چمکتی دمکتی اور تروتازہ رہے گی. اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں بہتر نتائج کے لیے کیوی پھل کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…