اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انگور ایک ذائقے دار اور ہر دل پسند پھل ہے شاید ہی کوئی ہو جو اس کو نا پسند کرتا ہو لیکن انگوروں میں بھی کئی اقسام ہیں جیسے بیج اور بغیر بیجوں والے انگور ،عام طور پر لوگ بغیر بیجوں والے انگور کھانا پسند کرتے ہیں لیکن آپ کو جان کے حیرانی ہو گی کہ بیج والے انگور صحت کیلئے زیادہ مفید ہوتے ہیں۔اگر آپ کو ان کے فوائد کا علم ہو جائے تو آپ بازار سے انکے علاوہ اور کوئی انگور لینا پسند نہ کرینگے۔
ڈپریشن کے لئے:
انگور کے بیجوں میں ایسے کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے سیروٹین اور ڈوپامین کے کیول بڑھتے ہیں اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔
اضافی وزن سے نجات کیلئے:
فاسد مادے کے ہمارے جسم میں اگٹھا ہونے سے غیر ضروری اضافہ ہو جاتا ہے لیکن انگور کے بیچ استعمال کرنے سے ان نقسانات سے بچا جاسکتا ہے اور اسکو استعمال کر کے وزن کو کنٹرول رکھا جاسکتا ہے۔
کینسر کیخلاف فائدہ:
انگور کے بیچوں کے استعمال سے کینسر کم ہو جاتا ہے اور نئے کینسر سیلز نہیں بنتے،ان بیجوں میں موجود کمپاؤنڈکی وجہ سے کینسر کیخلاف مدافعت پیدا کرتی ہے۔