نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی میں نہایت اضافہ ہوگیا ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں کی آب و ہوا کو نہایت آلودہ قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ اس آلودگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ آلودگی کی اس حالیہ لہر کو قریبی علاقوں میں کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں فصلوں کی باقیات جلانے
کو قرار دیا گیا ہے۔ہوا میں آلودگی جانچنے کیلئے رائج عالمی پیمانے کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں اس وقت آلودگی 300 ویں درجے پر ہے جو نہایت بری کیفیت ہے۔سردیوں کے مہینوں اکتوبر اور نومبر میں یہی دھواں یا فضائی آلودگی دھند کے ساتھ مل کر سموگ کو جنم دیتی ہے ۔ گذشتہ سال سموگ کی وجہ سے قریبی علاقوں میں سانس کی بیماریوں میں بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔