بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اس سبزی کے رس کواپنے سر پر لگائیں اور پھر اس کا کمال دیکھیں،نتائج دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گھروں میں چقندر کو سلاد میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جبکہ اس کا جوس انسانی صحت کیلئے بے حدمفید سمجھا جاتا ہے۔اس میں موجود ان گنت وٹامنز اور منرلز کی وجہ سے انسان چاک و چوبند اور صحت مد رہتا ہے۔اس کی وجہ سے انسان کی جلد بھی تروتازہ اور خوبصورت رہتی ہے اورساتھ ہی بال مضبوط اور توانا ہوتے ہیں۔

آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔بڑھاپے ،جھریوں کو دور کرنا، اس میں موجود انٹی آکسیڈینٹس کی وجہ سے انسان میں بڑھاپے کے آثار دیر سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اس کے جوس کو جلد پر لگانے سے ان میں جھریاں نہیں پڑتیں اور وہ تروتازہ رہتی ہے۔ اس کے انٹی آکسیڈینٹس فری ریڈیکل سے لڑتے ہیں اور جھریاں نہیں بننے دیتے۔ اپنے آپ کو جوان رکھنے کے لئے آپ کو چقندر کو ذیل میں بتائے گئے طریقے سے استعمال کرنا ہے۔
ایک درمیانے سائز کا چقندر لیں اور اسے چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب اسے بلینڈر میں ڈالیں اور باریک کرلیں۔
اب گودے اور جوس کو کسی چھاننی سے علیحدہ کرلیں۔
اب روئی کو جوس میں بھگوئیں اور چہرے پر لگائیں۔
دس منٹ بعد دھولیں اور کوئی اچھا سا فیس واش لگائیں۔
اس کا جوس پینے سے جلد میں پانی کی کمی نہیں ہوتی اور انسان تندرست رہتاہے۔بالوں کے لئے : جسم میں منرلز کی کمی کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں اور انسان گنجا ہوجاتا ہے لیکن چقندر میں موجود پوٹاشیم اور منرلز کی بھرپور مقدار سے بال لمبے ہوتے ہیں اور گنجا پن دور رہتاہے۔سر کی خشکی کے لئے: چقندر میں موجود ’سیلیکا‘ اور انزائمز کی وجہ سے سر کی جلد خشکی پیدا نہیں کرتی اور بال خوبصورت ہوتے یں۔ تھوڑے سے چقندرکے جوس میں ایک چمچ سرکہ ڈالیں اور اسے سرمیں لگائیں۔کچھ ہی دن میں سر میں موجود خشکی ختم ہوجائے گی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…