منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دانتوں میں فلنگ بن جائے گی ماضی کا قصہ، بس یہ ایک کام کرنے کی دیر ہے

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایسے دانت جنھیں نقصان پہنچ چکا ہو یا سوراخ کو بھرنے کے لیے اب تکلیف دہ فلنگ اور زیادہ خرچے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ کام ایک دوا سے ہوسکے گا۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

کنگز کالج لندن کی تحقیق میں محققین نے الزائمر کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی ایک دوا کو دریافت کیا جو دانتوں کے اندر ایک تحریک پیدا کرکے ایسا نیا مادہ قدرتی طور پر تیار کرتی ہے جو کہ بڑی کیویٹیز کو بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انسانی دانت قدرتی طور پر نقصان پہنچ جانے والے چھوٹے حصوں کو بھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر جب سوراخ زیادہ بڑا ہوجائے تو پھر ڈینسٹ اسے بھرنے کے لیے فلنگ کا استعمال کرتے ہیں ورنہ دانت ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس دوا کا استعمال پہلے ہی الزائمر امراض کے علاج کے لیے آزمائشی بنیادوں پر ہورہا ہے مگر یہ دانتوں کے فوری علاج کے لیے حقیقی موقع فراہم کرتی ہے۔اگر کسی دانت کو نقصان پہنچے یا وہ انفیکشن کا شکار ہو تو اس کے اندر کا نازک حصہ زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتاہے اور ایسا ہونے پر دانتوں کی مرمت کرنے والے قدرتی مادہ حرکت میں آتا ہے۔محققین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ اس قدرتی مرمت کے عمل کو اس دوا Tideglusib کے ذریعے تحریک دی جاسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوا کے نتیجے میں فلنگ کی ضرورت بہت کم رہ جائے گی اور لوگوں کو اس مہنگے علاج کی بجائے سستی دوا کے ذریعے دانتوں کے مسائل سے نجات مل سکے گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…