منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ننگے پاﺅں گھاس پر چلنے کےحیران کن فوائد

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کو گھاس پر پیدل چلنے کی پانچ وجوہات جو آپ کے جسم اور دماغ کے لئے نہایت نفع بخش ہیں۔ ذہنی سکون صبح کے وقت تازہ ہوا، سورج کی روشنی اور پرسکون ماحول آپ کی مختلف طریقوں سے مدد کرتا ہے۔ تازہ آکسیجن آپ کے جسم کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے، سورج کی روشنی آپ کو گرم رکھتی ہے اور روشنی سے حاصل وٹامن ڈی ہڈیاں

 

مضبوط بناتی ہے اور پرسکون ماحول آپ کے تمام جسم اور دماغ کو سکون فراہم کرتا ہے۔ جسمانی تحریک پاﺅں ایک سٹور ہاﺅس کی حیثیت رکھتے ہیں، جو آنکھوں، کانوں، جگر، اعصابی نظام، معدے، گردے اور دماغ سمیت جسم کے تمام اعضا سے ربط رکھتے ہیں اور طبی ماہرین کے مطابق پائقں میں تحریک پیدا کرنے سے سارے جسم پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ الیکٹریکل شعاعوں کا اثر زائل کرنا بھارت کے معروف کنسلٹنٹ نیچروپیتھی ڈاکٹر انجالی شرما کہتے ہیں کہ نیچروپیتھی کے ذریعے علاج میں 5 اقسام کے قدرتی علاج شامل ہیں اور مقناطیسی صلاحیت رکھنے کے باعث زمین ان میں سے ایک اہم عنصر ہے۔ اور یوں جب ہم زمین پر ننگے پاﺅں چلتے ہیں تو ہم مکمل طور پر زمین کے مقناطیسی نظام سے جڑ جاتے ہیں، اور اس جڑآ کی وجہ سے ہمارے جسم کے الیکٹریکل اور میگنیٹک شعاعوں کا اثر زائل ہو جاتا ہے۔ سورج کی دھوپ جذب کرنا صبح کے وقت گھاس پر چلنے کے دوران ہم اپنے جسم کو جو سب سے بڑا تحفہ دیتے ہیں وہ سورج کی روشنی میں شامل توانائی ہوتی ہے۔ ڈاکر شرما کے مطابق سورج کی روشنی جسمانی توانائی میں اضافہ اور بحالی کے لئے نہایت مفید ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی خاتمہ دور حاضر میں ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض کی وجہ سے آج کروڑوں افراد پریشانی کا شکار ہیں، اور یہ پریشانی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے باعث لاحق ہوتی ہے۔

 

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب ہم صبح سویرے سیر کرتے ہیں تو سورج کی روشنی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کر دیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…