بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

کانگو :ایبولا وائرس سے 6افراد ہلاک ،ہلاک شدگان کی تعداد 78تک جا پہنچی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

برازاویلے(آئی این پی)جمہوریہ کانگو میں ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ روز 6مزید افراد ہلاک ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 78تک جا پہنچی ہے،ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق

ایبولا میں مبتلا 142 مریضوں میں سے مزید 6 افراد کی ہلاکت سے اس متعددی بیماری میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔جمہوریہ کانگو کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق متعدی بیماری کا آغاز ماہِ جولائی کے اوخر میں شمالی صوبے کیوو سے ہوا۔ مریضوں میں سے177 خونی بخار میں مبتلا ہوئے جن میں سے 142 میں ایبولا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔بیان کے مطابق ایبولا میں مبتلا 142 مریضوں میں سے مزید 6 افراد کی ہلاکت سے اس متعددی بیماری میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔تاہم وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہے۔دوسری طرف علاقے میں 8 اگست کو شروع کروائی جانے والی مہم کے دائرہ کار میں 15 ہزار افراد کے قریب افراد کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں پہلی دفعہ 1976 میں ایبولا وائرس کی بیماری ابھری اور دسمبر 2013 کو یہ بیماری مغربی افریقہ میں پھیل گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…