ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے 5 سالہ پلان کی منظوری دے دی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک کے طول و عرض سے پولیو کے خاتمے کے لیےپانچ سالہ پلان کی منظوری دے دی، خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے پولیو کے خاتمےکا فیصلہ کرتے ہوئےمتعلقہ حکام کو منظور شدہ پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کے باعث پاکستان پر عائد پابندیاں تکلیف دہ ہیں، میں بہت جلد پاکستان کو پولیو فری ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔ منصوبےکے تحت تعلقات عامہ کو فروغ دیا جائے گا اور پولیو جیسی مہلک بیماری کے بارےمیں والدین اور بچوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت پولیو کے خاتمے کے لیے جامع پالیسی پر مبنی ہنگامی اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان ،افغانستان اور نائجیریا دنیا کے آخری تین ممالک ہیں جہاں پولیو جیسی بیماری آج بھی موجود ہے۔ کچھ مہینے قبل عالمی ادارہ صحت نے ااعلان کیا تھا کہ دنیا پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے عالمی برادری کو پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسی سلسلے میں پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئیں تھیں اور پاکستان کا کوئی بھی شہری بغیر پولیو کلیئرنس اور ویکسین لیے بغیر بین الاقوامی سفر نہیں کرسکتا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں ملوث ہیں، پاک افغان سرحدی مہاجرین پولیو پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ بلاک سے وائرس کا پھیلاؤ ہورہا ہے، تاہم اس سلسلے میں پاکستان کی انسداد پولیو سے متعلق کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا گیا۔ رواں سال سندھ حکومت نے اس معاملے میں ایک سنگِ میل عبور کرلیا ہے، تاحال پورے صوبے سے پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…