جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

سیب جوانی برقرار رکھنے والا پھل ہے،طبی تحقیق

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے طبی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیری کھانے والا شخص عمر رسیدہ ہونے کے باوجود بوڑھا نہیں ہوتا۔ ویسے تو ایک معقولہ مشہور ہے کہ ’روزانہ ایک سیب کھانے والے افراد ڈاکٹرز سے دور رہتے ہیں‘ کیونکہ اس پھل میں موجود قدرتی وٹامنز اور پروٹین انسان کو صحت مند رکھتے ہیں۔ یونیورسٹی آف منی سوٹا

کے ماہرین نے سیب کھانے کے حوالے سے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض پھل بالخصوص سیب اور اسٹرابیری میں سینولائٹکس نامی کیمیکل پایا جاتا ہے جو بڑھاپے کو روکنے میں بہت معاون ہے۔  بڑھاپے میں یادداشت کی خرابی سے بچنا بے حد آسان تحقیق کے دوران فِسٹائن کیمیکل کا چوہوں پر تجربہ کیا گیا جس کے بعد نہ صرف اُن کی صحت بہتر ہوئی بلکہ عمر بھی بڑھی۔ تحقیقاتی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دونوں پھلوں میں موجود قدرتی کیمیکل انسان کے خلیات کو مضبوط بناتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ بننے والے سیلز سینیسنٹ کو تباہ کردیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دن کے کسی بھی حصے میں روزانہ ایک سیب اور چند اسٹرابیریز کھانے سے انسان کی جسمانی صحت برقرار رہتی ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ اُسے بڑھتی عمر کے باوجود جوانی کے احساس سے ملتا ہے۔ تحقیقاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ادھیڑ عمری کے بعد انسانی جسم میں بننے والے خلیات تقسیم نہیں ہوپاتے جس کی وجہ سے انسان کا دفاعی نظام (قوت مدافعت) کمزور ہوجاتا ہے اور پھر انسان پر بڑھاپے کے اثرات نمودار ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سینولائٹکس کیمیکل کی بہت سی اقسام ہیں جن میں سے ایک مشہور فِسٹائن ہے، یہ قسم پھلوں کے علاوہ سبزیوں جیسے پیاز اور کھیرے میں بھی پائی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…