ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

نزلہ ،زکام اور کھانسی کے لیے گھر میںیہ آسان سا نسخہ تیار کر یں اور ان بیماریوں سے جان چھڑائیں 

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سردیوں کے ساتھ ہی نزلہ ، زکام اور کھانسی جیسے امراض سے بچنے کے لیے گھر میں ہی ایسا پیسٹ تیار کیا جا سکتاہے ہے جو مہنگی ترین دوائیوں سے زیادہ پر اثر ہوتاہے ۔ یہ کم خرچ اور آزمودہ دیسی علاج جسے دنیا بھر میں ’’سنہری پیسٹ‘‘ کہا جاتا ہے،اس کے طبی خصوصیات کے جدید زمانے کے ماہرین بھی معترف ہیں۔
بنانے کا طریقہ
1۔ہلدی پاؤڈور (60 گرام)
2۔پانی (250 ملی لیٹر یعنی ایک گلاس)
3۔پسی کالی مرچ (3 چائے کے چمچے یعنی 15 گرام)
4۔زیتون یا کھوپرے کا تیل (70 ملی لیٹر یعنی تقریباً ایک تہائی کپ)
تیاری کا طریقہ
برتن میں ایک گلاس پانی لے کر اسے ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور کچھ دیر گرم ہونے دیں لیکن پانی اتنا گرم نہ ہو کہ ابلنے لگے۔اب اس پانی میں ہلدی پاؤڈر ڈال کر چمچے سے ہلاتے جائیں تاکہ 5 سے 10 منٹ میں پیسٹ بن جائے۔واضح رہے کہ چولہے کی آنچ صرف اتنی ہونی چاہیے کہ پانی گرم رہے لیکن ابلنے نہ پائے ورنہ ہلدی کے مفید اجزاء ضائع ہوجائیں گے۔پیسٹ بن جانے کے بعد اس میں 3 چائے کے چمچے پسی کالی مرچ اور 70 ملی لیٹر تیل (زیتون یا کھوپرے کا) بھی شامل کردیں اور اسی طرح ہلکی آنچ پر اس میں چمچہ چلاتے رہیں یہاں تک یہ تمام اجزاء مکمل طور پر یکجان ہوجائیں۔اب اسے چولہے پر سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ سنہری پیسٹ تیار ہے جسے آپ کسی بوتل میں بند کرکے تقریباً دو ہفتے تک ریفریجریٹر میں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ البتہ اس کے بعد یہ قابلِ استعمال نہیں رہے گا۔
طریقہ استعمال :اس سنہری پیسٹ کی ایک سے دو کھانے کے چمچوں جتنی مقدار روزمرہ کھانوں کے ساتھ چٹنی کی طرح کھائی جاسکتی ہے۔اگر آپ سردیوں میں سادہ سوپ، ویجی ٹیبل سوپ، چکن کارن سوپ یا ایسا ہی کوئی دوسرا سوپ پیتے ہیں تو ایک پیالہ سوپ میں اس سنہری پیسٹ کے دو چمچے شامل کیے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ میں اسی پیسٹ کے دو چمچے ملا کر پینے سے بھی فائدہ ہوگا۔یاد رہے کہ روزانہ آپ کے جسم میں اس سنہری پیسٹ کی دو کھانے کے چمچوں جتنی مقدار پہنچنی چاہیے لیکن اس سے زیادہ نہیں کیونکہ کسی بھی چیز کی زیادتی فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…