پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ناشتے کا اچھا انتخاب کیوں ضروری ہوتا ہے؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک)عرصے سے ناشتے کو دن کی سب سے اہم غذا قرار دیا جارہا ہے اور اب ایک نئی تحقیق میں اس کی اہمیت کو ایک بار پھر ثابت کیا گیا ہے۔ اگر تو آپ ناشتے کو اہمیت نہیں دیتے تو جان لیں کہ اپنے دن کا آغاز صحت کے لیے ناقص غذا سے کرنا انتہائی نقصان دہ اثرات کا باعث بن سکتا ہے۔ آسٹریلیا کی میکوائر یونویرسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 4 دن

زیادہ چربی اور چینی سے بھرپور ناشتہ کرنا بھی نمایاں دماغی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے۔ ناشتے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟ دماغ میں آنے والی یہ تبدیلیاں کسی چیز کو سیکھنے میں مشکل کا شکار کرنے کے ساتھ ساتھ یاداشت کی کمزوری کا باعث بھی بنتی ہیں۔ سو سے زائد صحت مند رضاکاروں کو 2 گروپس میں تقسیم کرکے تحقیق کے دوران ایک گروپ کو زیادہ چربی اور چینی سے بھرپور جبکہ دوسرے گروپ کو صحت بخش غذا کا استعمال 4 دنوں تک کرایا گیا۔ پہلے گروپ کو چاکلیٹ ملک شیک اور چربی سے بھرپور سینڈوچ دیا گیا جبکہ دوسرے گروپس کو زیادہ غذائیت بخش ناشتہ دیا گیا۔ اس کے بعد دونوں گروپس کے ناشتے سے پہلے اور بعد میں یاداشت اور سیکھنے کے مختلف ٹیسٹ کروائے گئے۔ نتائج سے معلوم ہواکہ چربی اور چینی سے بھرپور ناشتہ کرنے والے افراد نے ٹیسٹوں میں بدترین اسکور حاصل کیے۔ محققین کے خیال میں اس قسم کا ناشتہ بلڈ شوگر لیول تیزی سے بڑھتا ہے جو کہ یاداشت اور ذہنی افعال پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔  کہیں آپ ناشتے میں یہ غلطیاں تو نہیں کرتے؟ انہوں نے بتایا کہ بلڈ گلوکوز کی سطح میں تبدیلی سے گلوکوز میٹابولزم اور دماغ کو انسولین سگنل منفی انداز سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج جریدے پلوس ون میں شائع ہوئے۔ دوسری جانب آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے۔ محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ چربی والا ناشتہ پانچ دن تک کھانے سے صحت مند افراد کی توجہ اور یاداشت کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…