بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بدنما گردن کو خوبصورت بنائیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لمبی اور سڈول گردن جسمانی خوبصورتی کا اہم حصہ ہے اور اگر گردن چہرے سے موٹی یا بے ڈھب ہو تو خوبصورت چہرے کا تاثر بھی بگاڑ سکتی ہے۔ گردن کی ساخت موٹاپے یا بعض اوقات ٹانسلز کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے۔ لیکن بے فکر ہوجائیں، آپ کسی بھی قسم کی گردن کو چند آسان تراکیب کے ذریعے خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ گردن کی ورزشیں گردن

سے زائد چربی ختم کرنے کے لیے گردن کی مخصوص ورزشیں فائدہ مند ثابت ہوں گی جو مندرجہ ذیل ہیں۔ گردن کو آگے اور پیچھے کریں اور اس دوران منہ کو کھولیں اور بند کریں، یہ عمل 5 بار دہرائیں۔ گردن کو پیچھے کی طرف لے جائیں اور آسمان کو چومنے کی کوشش کریں۔ یہ عمل 30 سیکنڈ تک دہرائیں۔ اپنی گردن کو جتنا ممکن ہو دائیں اور بائیں طرف لے جائیں۔ اسی طرح پیچھے کی طرف لے جائیں اور 10 سیکنڈ تک اسی پوزیشن میں رکھیں۔ گردن کو سیدھا رکھتے ہوئے ہونٹوں کو اس انداز سے حرکت دیں جس سے گردن کی جلد پر کھنچاؤ ہو۔ گردن پر ماسک لگائیں ویسے تو آپ جب بھی چہرے پر کوئی بیوٹی ٹپ آزمائیں یا میک اپ کریں تو گردن کو ہرگز نہ بھولیں۔ تاہم گردن کے لیے کچھ مخصوص ماسک بھی ہیں۔ ایک عدد انڈے کی زردی، ایک چائے کا چمچ زیتون کا تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں۔ تینوں اشیا کو مکس کر کے گردن پر لگائیں اور 15 منٹ بعد دھولیں۔ گردن کا مساج وقت ملنے پر گردن کا مساج بھی کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ہاتھوں کو اوپر سے نیچے اور نیچے سے اوپر دونوں جانب حرکت دیں۔ کوشش کریں کہ ہاتھوں کا دباؤ ہلکا رکھیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…