اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

نزلہ اور زکام کے دوران ان غذاؤں سے پرہیز کریں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موسم کی تبدیلی اکثر لوگوں کو نزلہ، زکام اور فلو میں مبتلا کردیتی ہے جس سے طبیعت میں چڑچڑا پن آجاتا ہے، ایسی صورت میں چند غذاؤں سے پرہیز کیا جانا چاہیے تاکہ فلو سے جلد چھٹکارہ مل سکے۔ اچار اور کھٹی اشیاء: اچار اور کھٹی اشیاء نمک اور سرکے سے تیار کی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے گلے کی سوزش میں اضافہ ہوتا ہے لہذا نزلہ، زکام اور فلو کی

شکایات کے دوران اس سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ سخت اور کڑک اشیاء: طبی جریدے ‘میڈیکل نیوز ٹوڈے’ کے مطابق فلو میں سخت یا کڑک غذا کا استعمال گلے میں خشکی پیدا کرتا ہے، جس سے کھانسی اور گلے کی خراش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس دوران خشک میوے کھانے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ کیفین والے مشروبات: ہیلتھ لائن کی ایک رپورٹ کے مطابق کافی، چائے، اور سافٹ ڈرنکس جیسے مشروبات جسم میں پانی کی کمی پیدا کردیتے ہیں اور شوگر کی سطح میں اضافہ کردیتے ہیں، جس کی وجہ سے انفیکشن کا خاتمہ کرنے میں سخت مشکل پیش آتی ہے۔ شوگر فری مٹھائیاں: شوگر فری اشیاء sorbitol سے بنائی جاتی ہیں، یعنی پھلوں کی مصنوعی مٹھاس سے جس سے بد ہضمی، ڈائریا اور پانی کی کمی پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی مٹھاس سے سر درد اور گلے میں خراش کی شکایت بھی پیدا ہوتی ہے۔ چکنائی والی اشیاء: نزلہ، زکام اور فلو کے دوران چکنائی والی غذاؤں مثلاً فاسٹ فوڈز، پنیر اور تیل میں تلی ہوئیں اشیاء سے پرہیز کریں کیونکہ یہ گلے کی سوزش میں اضافہ کرتی ہیں اور نظامِ ہضم کو متاثر کرتی ہیں۔ ترش پھل: فلو کے دوران ترش پھل جیسے کینو، لیموں، چکوترا یا انار وغیرہ کھانے سے احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ نزلہ، زکام اور کھانسی میں یہ گلے کی سوزش میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ مرچوں والے کھانے: صحت کے لیے مرچوں والے کھانے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ان کی زیادتی نظام ہضم، معدے اور جگر کو متاثر کرتی ہے، ساتھ ہی فلو کی تکلیف کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔ مٹھائیاں: مٹھائیوں سے خون کے سفید خلیات کمزور ہوجاتے ہیں، جس سے گلے کی سوزش میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ بہت زیادہ میٹھا کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، لہذا کوشش کریں کہ اعتدال میں رہ کر میٹھے کا استعمال کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…