ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

صحت مند عادات جو بڑھاپا طاری نہ ہونے دیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمر بڑھنے کے ساتھ تیسری یا چوتھی دہائی میں جھریاں، آنکھوں کے نیچے لکیریں یا جلد ڈھلکنے لگتی ہے اور کوئی بھی انہیں دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ تاہم ہمارے روزمرہ کی زندگی کی چند عادات اس عمل کو تیز کرنے کا باعث بنتی ہیں مگر اپنی غذا اور طرز زندگی میں چند معمولی تبدیلیاں اس کی رفتار سست ترین کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ قبل از وقت بڑھاپے

کی 5 علامات یہاں آپ ایسی ہی عادات جان سکیں گے جو کہ عمر بڑھنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوں گی۔ مناسب نیند اگر آپ کی نیند کا دورانیہ 7 سے 9 گھنٹے نہیں تو درحقیقت آپ جوانی میں ہی خود کو بوڑھا کررہے ہوتے ہیں، اچھی صحت کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے، اور ہاں پیٹ کے بل سونے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنے سے چہرہ تکیے میں دبتا ہے اور جھریاں ابھر سکتی ہیں۔ چہرے کی نمی کا خیال رکھیں خواتین کبھی بھی میک اپ کے ساتھ نہ سوئیں کیونکہ یہ عادت چہرے کی جلد خشک کردیتی ہے اور کم عمری میں بڑھاپا طاری ہونے لگتا ہے، تو سونے سے پہلے میک اپ صاف کرلیں جبکہ مرد حضرات بھی سونے سے قبل منہ دھو لیا کریں۔ خوش رہنا سیکھیں ذہنی تناﺅ چہرے کی عمر کئی برس بڑھا دے گی جبکہ دیگر سنگین امراض کا خطرہ بھی بڑھے گا، مراقبے کی عادت ڈالیں اور ورزش کرنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ چینی کو چھوڑ دیں چینی صرف جسمانی وزن میں اضافے کا ہی باعث نہیں بنتی بلکہ یہ جسم پر عمر کے اثرات کی رفتار کو بھی تیز کردیتی ہے۔ اس لیے چینی کا کوئی صحت مند متبادل تلاش کریں جیسے پھل، بہت زیادہ چینی کا استعمال جلد کی عمر کو پر لگا دیتا ہے جبکہ جسمانی ورم بھی بڑھنے لگتا ہے، اگر آپ اپنی شخصیت میں جوانی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہتے ہیں، تو چینی کا استعمال کم کریں، تاہم اسے مکمل طور پر ترک کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح سبزیاں کھانا عادت بنائیں تاکہ چہرے پر جوانی کا تاثر تادیر برقرار رہ سکے۔   16 غذائیں جو بڑھاپے کی جانب سفر سست کریں تمباکو نوشی سے گریز نکوٹین اچھی جلد کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جبکہ جان لیوا امراض کا باعث بھی بنتی ہے، یہ جان لیں کہ سیگریٹ کا دھواں بھی زہریلا ثابت ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…