ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات :رحم کے سرطان سے بچاؤ کے ٹیکے طالبات کیلئے لازمی قرار

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی( آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے طالبات کے لئے رحم کے سرطان کے حفاظتی ٹیکے لازمی قرار دے دئیے، 13سال کے طالبات کو رواں تعلیمی سال کے شروع میں حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے ۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں طالبات کے لئے رحم کے سرطان کے حفاظتی ٹیکے لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے طلبہ کے لئے دیگر حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ 8ویں کلاس یا 13سال کی عمر کی لڑکیوں کے لئے عنقی سرطان(Cervical Cancer)کے حفاظتی ٹیکے لگوانا شامل کیا ہے۔ دبئی اور شمالی

علاقوں کے تمام اسکولوں کی طالبات رواں تعلیمی سال سے حفاظتی ٹیکے لگوائیں گی۔مقامی اخبار الامارات الیوم سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت صحت کے سیکریٹری ڈاکٹر حسین الرند نے بتایا کہ الامارات میں رحم کے سرطان سے حفاظتی ٹیکے پہنچ گئے ہیں جو انتہائی موثر ہیں۔ 13سال کے طالبات کو رواں تعلیمی سال کے شروع میں حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں گے جبکہ دوسری ڈوز چند ماہ بعد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ رحم کے عنقی سرطان سے 93فیصد بچاؤ حفاظتی ٹیکوں سے کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…