خیبرایجنسی (آئی این پی )خیبر ایجنسی میں لیشمینیا کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ، رواں سال مریضوں کی تعداد 25ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ تفصیلات کے مطابق سینڈ فلائی نامی مچھر کے کاٹنے سے انسانی جسم پر پیدا ہونے والا یہ زخم لشمینیا کہلاتا ہے، یہ موذی مرض خیبرایجنسی میں وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس لیشمینیا سے
متاثرہ مریضوں کی تعداد 25ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ علاج کے لیے فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے انجکشن، کیپسول اور تھرمومیڈ مشین ہنگامی بنیادوں پر فراہم کر دی گئیں ہیں ، تاہم مریض میسر سہولتیں ناکافی سمجھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق لیشمینیا مرض کے روک تھام کے لے حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہی لازمی ہے، جس پر عمل درآمدکرکے اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔