ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

بچوں کے دودھ کے دانت سنبھالنا کیوں ضروری؟

datetime 15  ستمبر‬‮  2018 |

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ہر جگہ جب کوئی بچہ پہلے دانت سے محروم ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ وہ بڑا ہورہا ہے، جبکہ مغرب میں اس موقع پر والدین بچوں کے تکیوں کے نیچے کچھ رقم بھی رکھتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ آپ اس دودھ کے دانت کا کیا کرتے ہیں ؟ کچھ تو اسے جذباتی نشانی کے طور پر سنبھال لیتے ہیں مگر متعدد بس پھینک دیتے ہیں کیونکہ آخر وہ کس کام کا ہوسکتا ہے۔

اگر آپ بھی ایسا سوچتے ہیں تو یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ دانت مستقبل میں آپ کے بچے کے کام آسکتا ہے۔ دودھ کے دانت محفوظ رکھنا بچوں کی زندگیاں بچائے یہ دعویٰ ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ امریکا کی پینسلوانیا یونیورسٹی اور چین کی فورتھ ملٹری میڈیسین یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں دودھ کے دانتوں سے اسٹیم سیلز ایکسٹریکٹ کو استعمال کرکے دانتوں کے ٹشوز کو دوبارہ اگانے کا طریقہ دریافت کیا گیا۔ تحقیق میں دیکھا گیا کہ ایسے بچوں کا علاج کیسے کیا جائے جنھیں بچپن میں کسی انجری کا سامنا ہوا ہو، جس کے نتیجے میں ان کے دانتوں کو نقصان پہنچا ہو اور ٹشوز ختم ہوگئے ہوں۔ تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ دودھ کے دانتوں میں موجود اسٹیم سیلز کو استعمال کرکے بچوں کی ایسی انجریز کو آسانی سے کور کیا جاسکتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 40 ایسے بچوں کو لیا گیا جن مستقل دانت نکل آئے ہوں مگر ایک یا دو دودھ کے دانت موجود ہوں، جنھیں نکال کر اس تجرباتی علاج کے لیے استعمال کیا گیا۔ جن بچوں کا اس نئے طریقہ کار سے علاج کیا گیا، اس سے دانتوں کی جڑوں کی نشوونما میں بہتری نظر آئی اور ایک سال بعد ٹشوز دوبارہ اگ گئے۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار سے مریض کے دانتوں میں محسوس کرنے کی حس واپس آگئی، یعنی انہیں گرم یا ٹھنڈا محسوس ہونے لگا، اگر ٹشوز مردہ ہوجائیں تو پھر ایسا نہیں ہوتا۔ اپنے دانتوں کو ٹوٹنے سے بچانا چاہتے ہیں؟ ٹیم کا کہنا تھا کہ انجری کے 3 سال بعد بھی یہ طریقہ کار محفوظ اور موثر ثابت ہوا ہے اور ایک کیس میں جب بچے نے اپنے دانت کو دوبارہ نقصان پہنچالیا، اسٹیم سیلز سے ٹشوز کا علاج دوبارہ کامیاب ثابت ہوا۔ ابھی اس کے تجربات بالغ افراد پر نہیں کیے گئے بلکہ اس کے لیے تحقیقی ٹیم امریکا میں اجازت کی منتظر ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…