اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناشتے میں ایک خاص جز کا زیادہ مقدار توند کی چربی کو تیزی سے گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ جی ہاں پروٹین سے بھرپور ناشتہ توند کی چربی کو گھلانے میں مدد دیتا ہے۔ پروٹین جسم کے مختلف جیسے جسمانی نشوونما، مسلز کی مرمت، ٹشوز کو جوڑنے اور جلد کی صحت کے لیے بہت اہم ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ جسمانی وزن کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
موٹاپے سے بچاﺅ کے لیے 10 بہترین غذائیں پروٹین کے زیادہ استعمال سے جسم میں بھوک کم کرنے والے ہارمونز کی سطح بڑھتی ہے جبکہ بھوک بڑھانے والے ہارمونز کا لیول کم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں طبی ماہرین لوگوں کو جسمانی وزن سے نجات کے لیے پروٹین کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔ اور ناشتے میں انڈے کھانے کی عادت پروٹین کے حصول کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتی ہے۔ سو گرام ابلے ہوئے انڈوں میں 13 گرام پروٹین ہوتا ہے جو کہ روزمرہ کے لیے درکار پروٹین کا 26 فیصد حصہ ہوتا ہے۔روزانہ 2 انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ ماہرین کے مطابق انڈے پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ جز جسمانی وزن میں کمی کے لیے لازمی طور پر غذا کا حصہ ہونا چاہئے۔ اس سے ہٹ کر بھی انڈوں میں کیلوریز کی سطح کم ہوتی ہے یعنی 78 کیلوریز، جبکہ اسے کھانے سے جسمانی میٹابولزم کی رفتار تیز ہوتی ہے۔ انڈے کھانے سے جسمانی توانائی بھی بڑھتی ہے جبکہ ایک ہفتے میں ہی توند میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اسی طرح گیس یا پیٹ بھولنے کا مسئلہ بھی دور ہوتا ہے۔