ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دانتوں سے ٹارٹر کے داغ مٹانا بہت آسان

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دانتوں پر جما میل یا ٹارٹر کس کو پسند ہوسکتا ہے بلکہ اس کا نظر آنا خوفزدہ کردیتا ہے۔ یہ پلاک کی بدترین قسم ہے اور یہ اس وقت دانتوں پر نظر آتی ہے جب 3 سنہرے اصولوں برش، خلال اور صفائی کو نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ جب آپ اس ٹارٹر کو دانتوں سے ہٹاتے نہیں تو یہ وقت کے ساتھ سخت ہوتا جاتا ہے جبکہ مسوڑوں کے امراض کا باعث بنتا ہے۔

اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ایسے داغ منہ کھولنے پر شخصیت کو کتنا بدنما بناتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو ہمارے ارگرد موجود چند عام چیزیں آپ کی مسکراہٹ کو روشن کرسکتی ہیں یا یوں کہہ لیں دانتوں کو جگمگا سکتی ہیں۔ دانتوں کی تکلیف سے نجات دلانے والے 10عام طریقے بیکنگ سوڈا اور نمک یہ بہت سادہ مگر ٹارٹر کو ہٹانے کا موثر ٹوٹکا ہے، ایک کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈا میں ایک چٹکی نمک کو ملائیں اور اس مکسچر کی کچھ مقدار ٹوتھ برش پر چھڑک دیں یا ٹوتھ پیسٹ میں شامل کردیں۔ اس ٹوٹکے کو ہفتے میں ایک بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔ مالٹے کے چھلکے ترش پھل عام طور پر پلاک سے بننے والے داغوں کی صفائی کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں موجود ایسڈ ہے۔ تو مالٹے کے چھلکوں کو اپنے دانتوں پر 2 سے تین منٹ تک رگڑیں یا اس کا پیسٹ بناکر دانتوں پر لگائیں، اس کے بعد نیم گرم پانی سے کلی کریں، یہ عمل ہفتے میں کئی بار دہرائیں۔ تل ایک کھانے کے چمچ تلوں کو منہ میں ڈالیں اور اچھی طرح چبائیں، چبا کر اس کا پیسٹ بنانے کی کوشش کریں اور نگلنے سے گریز کریں۔ اس کے بعد دانتوں پر اس پیسٹ سے برش کرلیں، یہ عمل ہفتے میں دو بار دہرائیں۔ لونگ یہ مصالحہ دانتوں کے درد سے تو نجات دلاتا ہی ہے مگر دانتوں کی صفائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے، لونگ کو پیش کر پاﺅڈر بنالیں، اس میں تھوڑا سا زیتون کا تیل شامل کریں اور اس مکسچر کو داغوں سے متاثرہ حصے میں لگائیں۔ اسی طرح لونگوں کو چبانا سانس کی بو سے نجات دلاتا ہے جبکہ بیکٹریا کو مارتا ہے۔ کوئلہ کوئلہ آسان اور سستے ترین طریقوں سے دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرنے کے ذرائع میں سے ایک ہے۔ کوئلے کو پیس کر سفوف بنالیں اور اسے گیلے ٹوتھ برش پر چھڑک کر دانتوں پر معمول کے مطابق پھیر لیں۔

پاﺅڈر ملک اور ٹوتھ پیسٹ پاﺅڈر ملک بھی دانتوں کو موتیوں جیسے سفید اور صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے، تھوڑا سا پیسٹ برش پر لگائیں اور اس پر چٹکی بھر پاﺅڈر ملک اوپر سے چھڑک کر برش کرلیں، اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔ بیکنگ سوڈا اور لیموں کا عرق چٹکی بھر بیکنگ سوڈا ٹوتھ برش پر چھڑکیں اور اس پر چند قطرے لموں کا عرق ٹپکا دیں اور برش کرلیں۔

واضح رہیں کہ اس طریقہ کار کو ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال نہ کریں۔ ہائیڈروجن پرواکسائیڈ ہائیڈروجن پرواکسائیڈ کو آزمانے سے پہلے یہ جان لیں کہ دانت بہت زیادہ حساس تو نہیں، اگر سب ٹھیک ہو تو تھوڑی سی روئی کو پرواکسائیڈ میں ڈبوئین اور نرمی سے دانتوں پر رگڑیں۔ یہ طریقہ کار بھی ہفتے میں ایک بار سے زیادہ استعمال نہیں کیا جانا چاہئے، ورنہ دانتوں کی سطح کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

بیکنگ پاﺅڈر اور لیموں کا عرق ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاﺅڈر اور ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق دو منٹ میں جادو کرسکتا ہے، اس مکسچر کو دانتوں پر دو منٹ سے زیادہ نہ لگا رہنے دیں، جبکہ اسے بھی ہفتے میں ایک یا دو بار آزمایا جاسکتا ہے۔ سمندری نمک، لیموں کا عرق اور ٹوتھ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ سمندری نمک اور کچھ مقدار میں لیموں کے عرق کو ایک باﺅل میں تھوڑی سی مقدار میں ٹوتھ پیسٹ میں مکس کریں۔

اس مکسچر کو دانتوں پر لگائیں اور ایک منٹ بعد دھولیں۔ یہ طریقہ کار بھی ہفتے میں ایک سے دو بار آزمانے کے لیے بہترین ہے۔ دانت کے درد سے نجات کا گھریلو ٹوٹکا لیموں کا عرق اور پانی دونوں کی یکساں مقدار کو مکس کرنا دانتوں کی سفیدی کی بحالی میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس مکسچر کا استعمال ہفتے میں ایک بار کرنا ہی مناسب ہے۔ سیب کا سرکہ اور پانی آدھا چائے کا چمچ سیب کا

سرکہ ایک گلاس میں پانی میں ملائیں، اس سلوشن سے دانتوں کو روز برش کرنے سے پہلے دھوئیں۔ اسٹرابیری ایک پکی ہوئی اسٹرابیری لیں اور اسے چمچ سے پیس لیں۔ اب اس پیسٹ سے دانتوں کو کچھ منٹ تک برش کریں تاکہ پیلے دھبوں سے نجات پائی جاسکے۔ یہ ٹوٹکا مہینے میں ایک بار آزمانے کے لیے ٹھیک ہے۔ ٹوتھ پیسٹ، نمک، بیکنگ سوڈا اور لیموں کا عرق ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ

، چٹکی بھر نمک، تھوڑا سا بیکنگ سوڈا اور چار سے پانچ قطرے لیموں کے عرق کو ایک باﺅل میں مکس کریں۔ اس مکسچر سے چار سے پانچ منٹ تک دانتوں پر برش کریں اور آپ صرف ایک استعمال کے بعد ہی فرق محسوس کرسکیں گے۔ اس طریقہ کار کو دو مہینے میں ایک بار ہی استعمال کریں۔ انتباہ: یہ سب طریقہ کار بیک وقت استعمال نہ کریں اور دانتوں میں مسائل کا سامنا ہو تو انہیں نہ آزمائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…