منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچاؤ کا نسخہ آپ کے کچن میں موجود

datetime 13  ستمبر‬‮  2018 |

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ خود کو ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض سے بچانا چاہتے ہیں؟ تو اپنی روزمرہ کی مصروفیات میں بس ایک چیز کا اضافہ کرلیں۔ اور وہ چیز ہے دودھ یا اس سے بنی مصنوعات۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔  ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ ظاہر کرنے والا ٹیسٹ میک ماسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دودھ جسم

کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور اسے پینا یا اس سے بنی مصنوعات کا استعمال خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے ہارٹ اٹیک یا فالج وغیرہ کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس تحقیق میں 21 ممالک سے تعلق رکھنے والے 35 سے 70 سال کی عمر کے 36 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ یہ لوگ ایک دن میں دودھ یا اس سے بنی مصنوعات کا کتنا استعمال کرتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دودھ کا استعمال خون کی شریانوں کے مسائل سے لاحق ہونے والی بیماریوں کا خطرہ کافی حد تک کم کردیتا ہے۔ اسی طرح زیادہ مقدار میں دودھ پینے کی عادت بھی امراض قلب اور فالج کا خطرہ کم نمایاں حد تک کم کردیتی ہے، چاہے وہ دودھ چکنائی والا ہو یا بغیر چکنائی والا۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے دودھ ک استعمال اچھی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے، جس کے لیے زیادہ خرچے کی ضرورت بھی نہیں۔ فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچانے والی عام عادتیں اس سے قبل گزشتہ دنوں ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ پنیر کھانے کی عادت دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ گائے کا دودھ غذائی معیار کے لحاظ سے دیگر اقسام سے زیادہ بہتر ہوتا ہے اور اس کے ایک گلاس میں دیگر کے مقابلے میں 8 گنا زیادہ پروٹٰن ہوتا ہے، جبکہ فاسفورس، پوٹاشیم، وٹامن ڈی کے ساتھ ساتھ کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…