ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نہار منہ یہ مشروب پینا صحت کے لئے فائدہ مند ہے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔ اس کا استعمال نہار منہ کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، دل متلانے اور دیگر ہاضمے کے

مسائل کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس موسمی نزلہ زکام سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ادرک کے 7 بہترین فوائد ادرک خون کی شریانوں کے لیے بھی بہترین ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ نہار منہ ادرک کو پانی میں ملا کر پینا آپ کی صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔ اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہیں : اجزا ادرک کے دو انچ کے ٹکڑے چوتھائی کپ لیموں کا عرق تین کپ پانی شہد لہسن کے 10 حیران کن فوائد تیاری ادرک کو چھل کر کدوکش کرلیں اور پھر پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔ اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو آخر میں اس میں لیموں کے عرق اور شہد کا اضافہ کردیں۔ اس مکسچر کو صبح ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ متعدد طبی مسائل کی روک تھام یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔  یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…