جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

گوشت میں دھنس جانے والے ناخن سے پریشان؟

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ناخن گوشت میں گھس جانا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے اور انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ایسا ہونے پر کئی بار تو دل کرتا ہے کہ ناخن پکڑ کر اس وقت تک کھینچیں جب تک وہ باہر نکل نہ آئے یا ٹوٹ نہ جائے۔ اگر آپ کو بھی اس تکلیف کا سامنا ہے تو ایسی کچھ چیزیں ہوتی ہیں جو اس تکلیف کی حالت میں کرنے سے آرام مل سکتا ہے، جبکہ کچھ چیزوں سے دور رہنا چاہئے۔

کیا آپ ناخن گوشت میں گھسنے سے پریشان ہیں؟ تو یہ ٹوٹکے آزمائیں عام طور پر گوشت میں ناخن گھسنے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب اسے صحیح طرح سے کاٹا نہ جائے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر ناخن کو بہت زیادہ اور گوشت کے قریب کاٹا جائے تو اس کی نوک جلد میں داخل ہونے لگتی ہے۔ بتدریج وہ ناخن جلد کے اندر اگنے لگتا ہے اور مسئلہ بن جاتا ہے، اسی طرح تنگ جوتے بھی اس مسئلے کا باعث بن سکتے ہیں۔ تو اس کا گھر بیٹھے علاج کیسے کریں؟ ڈاکٹروں کے مطابق ناخن تراش سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کوئی زیادہ اچھا طریقہ نہیں بلکہ اس کے نتیجے میں گوشت کٹنے کا امکان بڑھ جاتا ہے یا زخم پڑسکتا ہے۔ ناخن صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں؟ تو اس مسئلے سے نجات کے لیے اپنے پیروں کو روزانہ گرم پانی میں ڈبو دیں، جس سے سوجن اور درد کم کرنے میں مدد ملے گی جو کہ ناخن جلد میں گھسنے میں عام ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق کئی بار اس مسئلے کا حل متاثرہ ناخن کے کچھ حصے کو کاٹ دینا ہوتا ہے، اگر اس میں خون، سوجن، پیپ یا انفیکشن کی دیگر علامات کو دیکھیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ وہاں ہونے والی انفیکشن جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنے کا بھی امکان ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…