جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تب دق کے مریض کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ بھی کرنے کا فیصلہ

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پراونشل ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب کی ڈائریکٹر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کہا ہے کہ وزیر صحت پنجاب کی ہدایت کے مطابق آئندہ سے تب دق کے مریض کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ بھی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،Comorbidityکی وجہ سے ٹی بی کے مریض کو دیگر امراض بھی ہوسکتے ہیں،پراونشل ڈائریکٹر ٹی بی کنٹرول پروگرام نے مزیدکہا کہ محرم الحرام کے بعد پروگرام کی

ٹیمیں جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سکریننگ کیمپس لگائیں گی۔ انہوں نے یہ بات ایک مقامی ہوٹل میں پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت دو روزہ انٹرڈسٹرکٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر جویریہ، ڈاکٹر ایوب راجہ ، منیجر پارٹنرشپ ڈویلپمٹ گلوبل فنڈ زبیر احمد کے علاوہ ڈسٹرکٹ ٹی بی کوارڈینیٹرز اور ڈسٹرکیٹ لیب سپروائزر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کی سطح پر تپ دق کی بیماری کی روک تھام ، مرض کی تشخیص و علاج کی سہولیات ، نئے مریضوں کی تلاش اور مزاحمتی تپ دق کے مریضوں کے علاج کی سہولیات بارے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس دو دن جاری رہا ۔ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں تپ دق کی روک تھام کے حوالے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے محرم الحرام کے بعد پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام کی ٹیمیں ملتان، بہاولپور ، ڈیرہ غازیخان اور دیگر اضلاع میں جا کر سکریننگ کیمپس لگائیں گی اور اس مرض کو کنٹرول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ڈاکٹر زرفشاں طاہر کا کہنا تھا کہ ٹی بی کے مریضوں کے HIVٹیسٹ کیلئے کٹس پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…