اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسواک کا استعمال سنت نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے جو کہ دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ نیم، زیتون، پیلو یا کسی بھی پودے کی ریشہ دار ٹہنی کو کہتے ہیں جو عام طور پر انگلی جتنی باریک اور ایک بالشت لمبی ہوتی ہے۔ مگر کیا آپ اس کے استعمال کے فائدے جانتے ہیں ؟ دانتوں کے لیے تباہ کن 10 عادات مسوڑوں کی سوزش اور پلاک سے
تحفظ دانتوں کی صفائی کے لیے مسواک کے استعمال سے منہ میں بیکٹریا کی سرگرمیوں کو روکنے میں مدد ملتی ہے جس سے پلاک (دانتوں پر جمنے والی گندگی) اور مسوڑوں کی سوزش جیسے مرض سے بچنے میں مدد ملتی ہے، مسواک میں موجود اینٹی بایوٹک بیکٹریا کی نشوونما کو روکتے ہیں۔ کسی لت سے نجات میں مددگار طبی ماہرین کے مطابق اگر آپ کسی لت جیسے تمباکو نوشی وغیرہ کے عادی ہیں، تو مسواک کا استعمال اس سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ مسوڑوں کو مضبوط بنائے مسواک نہ صرف دانتوں کی صفائی کرتی ہے بلکہ مسوڑوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔ سانس کی بو سے نجات مسواک کا استعمال معمول بنالینا سانس میں بو کے مسئلے کو ہمیشہ دور رکھتا ہے۔ دانتوں کی سطح مضبوط بنائے مسواک میں پوٹاشیم، سوڈیم، کلورائیڈ، کیلیشیئم آکسائیڈ اور سوڈیم بائی کاربونیٹ موجود ہوتا ہے، یہ منرلز دانتوں کی سطح مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں دانتوں کو سفید کرے مسواک کا استعمال چائے، کافی، کھانے کے ذرات، تمباکو کی مصنوعات اور چھالیہ وغیرہ سے دانتوں پر لگنے والے داغوں کو کم کرنے بلکہ سفیدی واپس لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ دانتوں کی فرسودگی سے بچائے عمر بڑھنے کے ساتھ دانتوں کی فرسودگی عام مسئلہ ہوتا ہے اور وہ جلد ٹوٹنے لگتے ہیں، مسواک کا استعمال اس سے تحفظ دینے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔ دانت کا درد دور کرے چونکہ مسواک کا استعمال بیکٹریا اور جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے تو دانتوں کے درد سے ریلیف کے لیے بھی یہ مدد دیتا ہے۔