ہرارے(آئی این پی)زمبابوین دارالحکومت ہرارے میں آلودہ پانی پینے سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہوگئے، 300افراد زیر علاج ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرار ے میں آلودہ پانی پینے سے ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی جس سے 10افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ہرارے شہر کے صحت کے شعبے کے ڈائریکٹرنیبتایاہیکہ آلودہ پانی کے پینے کیسبب ہیضے کی وبا سے اب تک
300افراد اسپتال داخل ہوچکے ہیں۔ڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ مرنے والوں کی تعداد 10ہوگئی ہے جبکہ پانی آلودہ ہونے کی وجوہ کا بتاتے ہوئے انھوں نے کہا سیوریج کی لائن پھٹنے کے باعث آلودہ پانی پینے کے پانی میں مل گیا جس کیباعث وبا پھیلی۔ آفسر کاکہناتھا کہ سیوریج کی لائن بدل دی گئی ہے۔یادرہے کہ زمباوے میں 2008میں بھی ہیضے کی بدترین وباپھیلی تھی جس سے 4000افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 40,000افراد بیمارہوگئے تھے۔