جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کیلے اور دودھ کا اکھٹا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لگ بھگ سب ہی ملک شیک کو پسند کرتے ہیں خصوصاً کیلے سے تیار کردہ یہ مشروب تو بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ ذائقے میں اچھا ہونے کے ساتھ یہ توانائی بھی فراہم کرتا ہے مگر کچھ حلقے اس امتزاج کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہیں تو کیا واقعی یہ ٹھیک ہے؟ درحقیقت یہ موضوع بحث کا موضوع بنتا رہتا ہے مگر کیا کیلے اور دودھ کا امتزاج واقعی نقصان دہ ہے۔

یا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ کیلے کے ملک شیک کا صرف 10 دن استعمال کتنا فائدہ مند؟ تو اس کا جواب ہے کہ یہ مشروب واقعی فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں موجود پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کا متوازن امتزاج ورزش کے بعد مسلز مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔ اسی طرح کیلے کے ملک شیک سے جسم کو پروٹین، فائبر، کیلشیئم، وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں اور ہاں یہ جسمانی وزن نہیں بڑھاتا (اگر اعتدال میں رہ کر پیا جائے)۔ جیسا اوپر بتایا جاچکا ہے کہ پروٹین مسلز کی نشوونما میں مدد دیتے ہیں، وٹامنز اور منرلز میٹابولز کو بہتر کرنے کے ساتھ جسمانی افعال کو زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسی طرح اس مشروب میں موجود فائبر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے جس سے بے وقت منہ چلانے کی روک تھام ہوتی ہے۔ کیلے کے صحت پر مرتب فائدہ مند اثرات اور خطرات دودھ پروٹین، وٹامنز، منرلز، کیلشیم اور وٹامن بی 1 سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سو گرام دودھ میں 42 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ کیلے وٹامن بی سکس، وٹامن سی، غذائی فائبر، پوٹاشیم اور بائیو ٹین سے بھرپور ہوتے ہیں۔ سو گرام کیلے میں 89 کیلوریز ہوتے ہیں مگر پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتے ہیں جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھاتے ہیں۔ تاہم اگر کیلے کے ملک شیک کی زیادہ مقدار کو استعمال کیا جائے تو ہاضمہ خراب ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…