جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آپ کو پر اعتماد شخصیت کا مالک بنانے والی آسان ٹپس

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر شخصیت میں اعتماد ہو تو کم تعلیم کے باوجود زندگی میں ترقی ممکن ہے جبکہ خوداعتمادی سے محرومی اعلیٰ تعلیم اور صلاحیت کو بھی ماند کردیتی ہے۔ درحقیقت حقیقی اعتماد شخصیت میں ایک جادو سا بھر دیتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ چند عام چیزوں کو اپنا کر بھی آپ بہت کم عرصے میں خود کو پراعتماد شخصیت کا مالک بناسکتے ہیں۔

اس کے لیے کچھ زیادہ محنت کرنے کی بھی ضرورت نہیں، بس چند ٹرکس اپنانا ہوگا۔ خود کو یاد دلائیں کہ کس چیز کو بہتر کرسکتے ہیں یہ تو بہت آسان ہے کہ ایسی چیزوں پر توجہ مرکوز کی جائے جن کو آپ کرنے میں مشکل محسوس کرتے ہوں، تو اس کی بجائے خود کو ایسے کام یاد دلائیں جن کو کرنا اچھا لگتا ہو یا بخوبی کرلیتے ہوں۔ ایک تحقیق کے مطابق اپنی کامیابیوں کو تحریر کرنا پراعتماد بننے میں مدد دے سکتا ہے، کوئی بھی ہر چیز میں بہترین نہیں ہوسکتا، یہ ناممکن ہے، تو ان چیزوں پر توجہ مرکوز کریں جن کے ماہر ہوں۔ ایسا لباس پہنیں جن کو پہن کر اچھا محسوس ہو ایسے دن جب آپ کو اپنے اندر اعتماد کی کمی محسوس ہو تو اپنے کسی پسندیدہ لباس کا انتخاب کریں۔ ایسا لباس جس کو پہن کر اچھا محسوس ہو، دن بھر آپ کو اعتماد کو بحال رکھنے میں مدد دے سکتا ہے، یعنی جس لباس کو پہن کر سوچ مثبت ہوگی، اتنا ہی آپ کا اعتماد بھی بڑھے گا۔ مختصر المدت مقاصد طے کریں اکثر ہم طویل المعیاد مقاصد پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں اور مختصر مدت کے اہداف کو بھول جاتے ہیں، ویسے تو یہ دونوں اہم ہیں مگر صرف طویل المعیاد مقاصد پر توجہ مرکوز کرنے سے اعتماد سے محروم ہونا آسان ہوجاتا ہے کیونکہ ان کے حصول میں وقت بہت زیادہ لگتا ہے۔ اس کے مقابلے میں چند چھوٹی چیزوں میں کامیابی جیسے اپنے گھر والوں کو کچھ پکا کر کھلا دینا بھی اعتماد کو بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔

اپنے ساتھ اچھے دوست جیسا سلوک جب آپ اپنے کسی دوست کی حوصلہ شکنی نہیں کرتے تو خود کے ساتھ ایسا کیسے کرسکتے ہیں؟ جب آپ اپنے ساتھ ایک دوست جیسے سلوک کا فیصلہ کرلیتے ہیں تو آپ بہت تیزی سے خود کو تبدیل کرنے میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ عادت خوداعتمادی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ کمرسیدھی کرکے بیٹھنا ویسے تو یہ بہت عام ہوتا ہے ۔

اکثر افراد بیٹھنے کے بعد کمر آگے کی جانب جھکا لیتے ہیں مگر اپنے جسم کی پوزیشن کو بدلنا دماغ کو یہ بتاتا ہے کہ آپ بالادست انداز سے بیٹھے ہیں، یہ معمولی سی تبدیلی آپ کے اعتماد کو اوپر لے جاسکتی ہے اور اس کا اثر آپ کو دنگ کردے گا۔ صفائی پسندی صفائی کا خیال نہا کر رکھیں یا بالوں یا دانتوں پر برش سے، ایسا کرنا آپ کو ذہنی طور پر ریفریش کرکے اعتماد کو فوری طور پر بڑھاتا ہے۔

دوسروں سے اچھا سلوک کوئی بھی ‘پرفیکٹ’ نہیں ہوتا۔ ہر کسی کی اپنی کہانی ہے جس کے بارے میں کوئی اور نہیں جانتا۔ لوگوں کی رائے کو اہمیت دیں اور انہیں ان کے نظریات کے ساتھ قبول کرنے کی کوشش کریں۔ ایک وقت میں ایک مسئلہ حل کرنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیک وقت کئی کام ایک ساتھ کرلے تاکہ وقت کی بچت ہوسکے بلکہ کئی بار تو نادانستہ طور پر بھی ہم ایسا ہی کررہے ہوتے ہیں۔

جیسے فیس بک پر سرفنگ کے دوران ٹی وی دیکھنا اور موبائل فون پر مسلسل ایس ایم ایس کرنا وغیرہ۔ ایک تحقیق کے مطابق اگرچہ لوگوں کو لگتا ہے کہ بیک وقت کئی کام کرنے سے وہ زیادہ بہتر ورکر بن جاتے ہیں مگر حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ لوگوں کو ذہنی طور پر تناﺅ کا شکار کردیتا ہے جبکہ ہمارے تعلقات بھی ایک وقت میں کئی چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں متاثر ہوتے ہیں، جبکہ خود اعتمادی سے بھی جلد محروم ہوجاتے ہیں۔ گہری سانسیں لینا اب یہ چند لمحات کے لیے کریں یا زیادہ وقت کے لیے،

گہری سانسیں لینے کی مشق آپ کو توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ خوشی محسوس کرنے میں مدد دیتی ہے۔ آپ جتنا پرسکون ہوں گے، اتنا ہی خود پر زیادہ کنٹرول کرسکیں گے اور یہ اعتماد کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہر کام اپنے انداز سے کریں بڑے کام سے لے کر گھر کے روزمرہ کے کاموں تک، اپنے انداز کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں، جس سے آپ کو اپنی قدر کا احساس ہوگا۔ ایسا نہیں کہ دوستوں اور گھروالوں پر انحصار نہ کریں، مگر کوشش کریں کہ ہر کام یا چیز اپنے انداز سے کریں کیونکہ اس سے اعتماد بہت زیادہ بڑھتا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…