ناگوار جسمانی بو کا باعث بننے والی غذائیں اور بچاؤ کے طریقے

10  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ کو زندگی میں کچھ ایسے افراد سے ملنے کا موقع ملا ہوگا جن کی جسمانی بو بہت ناگوار گزرتی ہے۔ ویسے جسمانی بو کا باعث تین عناصر بنتے ہیں، جینز، مجموعی صحت اور ذاتی صفائی، مگر آپ کی غذا بھی اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔ جو کچھ آپ کھاتے ہیں وہ سانس کی بو سے ہٹ کر جسمانی بو پر بھی اثر انداز ہوتی ہے، اس کے علاوہ غذا کو ہضم کرنے کا جسمانی نظام بھی اس کا باعث ہوتا ہے۔

10 غذائیں جو آپ کو جوان رکھیں اسی طرح تناﺅ، ذہنی بے چینی یا شدید گرمی بھی جسمانی درجہ حرارت بڑھاتے ہیں جس سے پسینہ خارج کرنے والے غدود زیادہ پسینہ خارج کرنے لگتے ہیں۔ تاہم درج ذیل غذائیں زیادہ کھانا اس امکان کو بڑھا دیتی ہیں۔ گوبھی گوبھی، بند گوبھی اور بروکولی وغیرہ بھی جسمانی بو پر اثرانداز ہونے والی سبزیاں ہیں جس کی وجہ ان میں موجود سلفر کمپاﺅنڈ ہے۔ یہ کمپاﺅنڈ جسم میں جذب ہوکر پسینے کا اخراج بڑھا دیتا ہے۔ ان سبزیوں کو کھانے کے ایک گھنٹے بعد جسمانی بو زیادہ بدتر ہونے کا امکان ہوتا ہے، اس اثر کو کم کرنے لیے ان سبزیوں کو زیادہ پانی میں پکانا ہوتا ہے جس میں چٹکی بھر نمک کا اضافہ کرنا ہوتا ہے، جس سے ان سبزیوں میں موجود بو بڑھانے والا کمپاﺅنڈ ختم ہوجاتا ہے۔ سرخ گوشت ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ سرخ گوشت کھانے کے عادی ہوتے ہیں، ان کی جسمانی بو پر یہ غذا منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اگر آپ کو بھی جسمانی بو کا مسئلہ پریشان کرتا ہے تو اس کا کم جبکہ سبزیوں کو زیادہ کھانا اس مسئلے کی شدت کم کرسکتا ہے۔ جگمگاتی جلد کے لیے بہترین غذائیں زیرہ اور دیگر مخصوص مصالحہ جات اکثر استعمال ہونے والے مصالحے جیسے زیرہ اور میتھی دانہ وغیرہ کھانے کا ذائقہ تو بڑھاتے ہیں مگر یہ جسمانی قدرتی بو کے لیے تباہ کن بی ثابت ہوتے ہیں۔ مچھلی کا تیل ایک تحقیق کے مطابق مخصوص کیمیکل اور جسمانی بو کے درمیان تعلق ہے جو کچھ غذاﺅں سے حرکت میں آتے ہیں جن میں مچھلی کا تیل بھی شامل ہے۔

اس تیل میں موجود کولین جسمانی بو میں مچھلی کی بو کا غلبہ کردیتی ہے، اس سے ہٹ کر مچھلی کا گوشت کا زیادہ استعمال یہ امکان بڑھاتا ہے۔ ٹماٹر ایک تحقیق کے مطابق ٹماٹر بھی جسمانی بو بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں یا اثرانداز ہوسکتے ہیں، جس کی وجہ اس میں موجود ایک کیمیکل ہوتا ہے جو پسینے کی صورت میں بو بڑھاتا ہے۔ لہسن ایک اور طبی تحقیق میں بتایا گیا کہ لہسن میں موجود الیسین

کی موجودگی جلد میں ناگوار بو کو بڑھا دیتی ہے، الیسین نامی جز جسم میں جانے کے فوری بعد ٹکڑے ہوجاتا ہے اور دوسرے اجزاءمیں بدل کر پسینے میں بیکٹریا کا باعث بنتا ہے جس سے جسمانی بو ناگوار ہوجاتی ہے۔ پیاز پیاز کھانے میں کوئی برائی نہیں تاہم زیادہ مقدار یا ہر کھانے کے ساتھ اس کا استعمال ضرور جسمانی بو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے اور اس کی وجہ بھی لہسن والی ہی ہے۔

جو جسم میں جاکر سلفر کمپاﺅنڈ کی شکل اختیار کرلیتی ہے جو کہ جسمانی بو بڑھانےک ا باعث بنتا ہے، درحقیقت کئی مواقعوں پر لہسن یا پیاز کی بو میں فرق کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اگر آپ کو بھی بہت زیادہ پسینہ آتا ہے یا جسمانی بو کے مسئلے کا سامنا ہے تو اس سے نجات بہت آسان ہے۔ جس کے آسان طریقے یہاں بتائے جارہے ہیں۔ کلون سے مدد لیں کلون بنیادی طور پر پانی پر مشتمل ہوتا ہے یا معمولی مقدار میں الکحل اس میں شامل ہوتا ہے۔

تو اس کا چھڑکاﺅ زیادہ پسینہ آنے پر بھی جسمانی بدبو کو دبا کر رکھتا ہے۔ عرق گلاب عرق گلاب کو نہانے کے پانی میں شامل کرنا پسینے سے پیدا ہونے والی بو کو دور کرتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ٹھنڈک پہنچانے میں مددگار اور فطرت کا پرفیوم ہے۔ پسینے کی ناگوار بو سے نجات کا آسان نسخہ نہانے کے پانی میں کلون نہانے کے پانی میں کلون کا اضافہ کرنا بھی اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یا نہانے کے آخری ڈونگے میں اس کی کچھ مقدار کا اضافہ کریں جو کہ ٹھنڈک بھی پہنچاتا ہے۔ بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈا بھی جسمانی بو کی روک تھام میں مدد دیتا ہے، بیکنگ سوڈا اور پانی کا پیسٹ بنائیں اور اسے مختلف حصوں جیسے بغلوں، پیروں اور ہاتھوں پر لگانا بو پیدا کرنے والے بیکٹریا کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔ آلو آلو کے ٹکڑوں کو بھی ان جسمانی حصوں پر رگڑنا فائدہ مند ہے جہاں بو جلد پیدا ہو جاتی ہے۔

پھٹکری ایک چائے کے چمچ پھٹکری کا نہانے کے پانی میں اضافہ بھی اس حوالے سے مدد دیتا ہے، اس میں پودینے کے چند پتوں کو پیس کر بھی شامل کریں۔ ٹی ٹری آئل 2 قطرے اس تیل کو 2 کھانے کے چمچ پانی یا عرق گلاب میں شامل کریں اور اسے روئی کی مدد سے بغلوں پر لگالیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…