جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

معدے میں تیزابیت کی وجہ کیا اور بچنا کیسے ممکن؟

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تیزابیت یا ایسیڈیٹی نظام ہاضمہ کے چند بڑے مسائل میں سے ایک ہے، جو بظاہر تو ایک معمولی طبی مسئلہ لگتا ہے کہ مگر جس شخص کو اس کا سامنا ہوتا ہے، اس کے لیے یہ تجربہ انتہائی ناخوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ معدے کے گیسٹرگ گلینڈز میں تیزابیت کی اضافی پیداوار اس مسئلے کا باعث بنتی ہے۔ اس کے نتیجے میں سینے میں جلن، معدے میں السر اور معدے میں ورم جیسی تکالیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

عام طور پر اس کی علامات سینے، معدے اور گلے میں جلن کا احساس، منہ کا تلخ ذائقہ، کھانے کے بعد بھاری پن، قے اور بدہضمی کی شکل میں سامنے آتی ہیں۔ معدے کی گرمی دور کرنے میں مددگار ٹوٹکے تیزابیت کی عام وجوہات تناﺅ بہت زیادہ مصالحے دار اور گوشت وغیرہ کا استعمال تمباکو نوشی اور الکحل بے وقت کھانے کی عادت معدے کے مختلف عوارض مخصوص ادویات وغیرہ۔ بچاﺅ کے گھریلو ٹوٹکے کیلے یا ناریل کا پانی پینا فوری ریلیف میں مدد دے سکتا ہے۔ پودینے کے چند پتے چبانا یا پودینے کا پانی پینا بھی مدد دیتا ہے۔ تھوڑی سی سونف کھالینا یا سونف کا پانی پینا۔ زیرہ کے چند دانے چبانا یا زیرہ پانی پینا۔ سبز الائچی کے 2 دانتوں کو پانی میں ابالیں، پھر اسے ٹھنڈا کرکے پی لیں۔ کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ کھالینا، جو اس مسئلے سے بچاتا ہے۔ ایک چائے کے چمچ سیب کے سرکے کو ایک گلاس پانی میں ملائیں اور خالی پیٹ استعمال کریں۔ 2 کالی مرچ نگل لیں، تاہم السر کے شکار ہیں تو سیب کے سرکے یا کالی مرچ سے دور رہیں۔ سینے کی جلن سے نجات دلانے والے 8 عام طریقے وہ احتیاطیں جو اس مسئلے سے بچائیں آہستگی سے کھائیں اور نوالہ اچھی طرح چبائیں۔ سونے سے تھوڑی دیر پہلے کھانے سے گریز کریں، بلکہ آخری غذا نیند سے 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔ بہت زیادہ مصالحے دار کھانوں سے گریز کریں۔ تمباکو نوشی سے گریز۔ ذہنی تناﺅ کو کنٹرول کرنے کی کوشش۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…