اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

بے خوابی سے نجات دلانے والے 9 عام طریقے

datetime 18  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کے دور کی مصروفیات نے نیند کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچا دیا ہے (طبی ماہرین 7 سے 8 گھنٹے تک سونے کا مشورہ دیتے ہیں)۔ لگ بھگ ہر ایک کو اچھی نیند کی اہمیت کے بارے میں علم ہے مگر اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سونے کی کوشش کرتے ہیں مگر نیند آنکھوں سے دور بھاگ جاتی ہے۔ اگر آپ رات کی اچھی نیند چاہتے ہیں تو ان آسان طریقوں کو آزما کر دیکھیں۔

اور بغیر ادویات کے بے خوابی کے عارضے سے نجات پائیں۔ نیند کی کمی سے ہونے والے 16 نقصانات ٹیکنالوجی ڈیوائسز دور کردیں مانیں یا نہ مانیں مگر اسمارٹ فونز نیند کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور اگر وہ آپ کے ہاتھ کی پہنچ میں ہو تو جلد سونے کا خیال ذہن سے نکال دینا چاہئے۔ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی دماغ کو یہ احساس دلاتی ہے کہ ابھی سونے کا وقت نہیں ہوا، تو سونے سے قبل فون سائیلنٹ پر کردیں اور خود سے کچھ دور رکھ دیں۔ بستر سے نکل جائیں اگر بستر پر لیٹنے کے بعد 20 منٹ تک نیند نہ آئے تو بستر سے باہر نکل جائیں اور دوسرے کمرے میں جاکر کچھ کرلیں، جیسے کوئی کتاب پڑھ لیں، جب غنودگی کا احساس ہو تو پھر واپس جاکر لیٹ جائیں۔ زیادہ ٹی وی نہ دیکھیں اگر آپ بہت زیادہ ٹیلیویژن دیکھنے کے عادی ہیں تو یہ عادت بے خوابی اور جسمانی تھکاوٹ بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔ لگاتار کئی گھنٹے ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر سونے کے لیے جانا نیند آنے کو مشکل بناتا ہے تو اس سے بچیں۔ گرم دودھ اور شہد کا استعمال رات کو سونے سے قبل ایک گلاس شہد ملا گرم دودھ بہترین نیند لانے کا زبردست گھریلو ٹوٹکا ہے۔ دودھ میں ایک امینو ایسڈ ٹرائیپٹوفان موجود ہوتا ہے جو ایک ہارمون سیروٹونین کی مقدار بڑھاتا ہے جو دماغ کو نیند کے سگنلز بھیجتا ہے۔ کاربوہائیڈیٹس جیسے شہد اس ہارمون کو تیزی سے دماغ میں پہنچاتے ہیں۔ 6 گھنٹے سے کم نیند کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟نیند دوست ماحول بنانا جو لوگ بے کوابی کے شکار ہو ان کے لیے پرسکون اور نیند والا ماحول بہتر ثابت ہوتا ہے۔

اس کے لیے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت تمام تر ڈیوائسز کو کمرے سے باہر یا کم از کم بستر سے دور رکھ دیں، کیونکہ ان پر آنے والے نوٹیفکیشن نیند میں مداخلت کا باعث بنتے ہیں۔ ورزش کو آزمائیں اگر کسی قسم کی بے چینی رات کو جگائے رکھتی ہے تو یوگا، مراقبہ یا ڈائری لکھنے کی کوشش کریں، تائی چی بھی ذہنی تناﺅ میں کمی لان والی طاقتور ورزش ہے، ایک تحقیق کے مطابق اس ورزش

کی عادت لوگوں کو جلد سلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ سونے کا وقت طے کرلیں اگر آپ اکثر رات کو جاگتے رہتے ہیں تو آپ کے آسان ترین گھریلو نسخہ وقت طے کرلینا ہے، یعنی روزانہ ایک ہی وقت پر بستر پر جانے اور صبح اٹھنے کو ترجیح بنالیں، اسی طرح سونے سے قبل مطالعہ یا موسیقی سننا بھی دماغ کو سکون پہنچا کر نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔ نیم گرم پانی سے نہانا ویسے یہ طریقہ گرمیوں میں تو کارآمد نہیں ۔

تاہم سردیوں میں سونے سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے پہلے گرم پانی سے نہانے کی عادت اچھی نیند کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ ادویات کو دیکھیں متعد ادویات نیند پر اثرانداز ہوکر بے خوابی کا باعث بنتی ہیں، اگر آپ کسی مرض کے شکار ہیں اور نیند کا مسئلہ درپیش ہے تو اپنے ڈاکٹر سے بات کرکے ادویات یا ان کی مقدار میں تبدیلی کا مشورہ لیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…