پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پاکستانی کمپنیوں کی تیار کردہ بلڈ پریشر کی اس دوائی پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ۔۔۔ڈریپ نے واضح اعلان کردیا

datetime 17  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے بلڈپریشر کی دوائی والسٹن مارکیٹ سے واپس لئے جانے یا اس پر پابندی کے حوالہ سے واضح طور پروضاحت کی ہے کہ پاکستانی کمپنیوں کی تیار کردہ والسٹن دوائی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور صرف چینی کمپنی میسرز ذہی جیانگ ہووائے فارما سیوٹیکلز کی طرف سے تیار کردہ اور فراہم کردہ خام مال سے تیار شدہ برانڈ ز مارکیٹ سے واپس لئے گئے ہیں ۔

ڈریپ نے اس ضمن میں مریضوں کے بہترین مفاد میں معلومات جاری کی ہیں جن کے مطابق والسٹن ادویات میں کچھ اجزاء میں آمیزش پائی گئی اور صرف متاثرہ ادویات ہی مارکیٹ سے واپس لی جار ہی ہیں جب کہ تما م مریض اپنے ڈاکٹر یا فارماسسٹ کی طرف سے منع کئے جانے تک اس دوائی کا استعمال نہ چھوڑیں۔جب آئندہ اپنے نسخہ پر دوائی لینے جائیں تو ہو سکتا ہے کہ آپ کو متبادل علاج کے طور پر والسٹن سے مختلف کوئی دوسری دوائی دے دی جائے ۔ اگر آپ کے اپنے علاج کے بارے میں کوئی ابہام یا شبہ ہو تو اپنے فارماسسٹ سے بات کریں جو آپ کو آپ والی دوائی مارکیٹ سے واپس لئے جانے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ڈریپ کی طرف سے طبی نگہداشت کے پیشہ ورماہرین کو مطلع کیا گیا ہے کہ ذہی جیانگ ہووے فارما سیوٹیکلز کی طرف سے تیار کردہ دوائی والسٹن میں ای نائیٹرو سوڈی میتھا ئی لا مائین (این ڈی ایم اے)کی آمیزش پائی گئی ہے اور اس لئے پاکستان میں صرف ایسی والسٹن ادویات مارکیٹ سے واپس لی جا رہی ہیں جو کہ چینی کمپنی ذہی جیانگ ہوواے کی تیار کردہ اور آمیزش والی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…