جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

روزانہ ایک مالٹا آنکھوں کو ہمیشہ صحت مند رکھے

datetime 15  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نظر کے چشمے کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو روزانہ ایک مالٹا کھانا عادت بنالیں۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ ویسٹ میاڈ انسٹیٹوٹ فار میڈیکل ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل روزانہ کھانا عمر بڑھنے کے ساتھ بینائی میں آنے والی کمی کے خطرے کو 60 فیصد تک کم کرسکتا ہے۔

اپنی بینائی کو ہمیشہ درست رکھنا چاہتے ہیں؟ تحقیق میں بتایا گیا کہ مالٹوں میں پائے جانے والے فلیونوئڈز آنکھوں کے امراض سے تحفظ دینے میں مدد دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ ایک مالٹا کھاتے ہیں، ان میں عمر بڑھنے سے پٹھوں میں آنے والی تنزلی سے بینائی کے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ محققین کا تو کہنا تھا کہ روزانہ نہیں تو ہفتہ بھر میں ایک مالٹا کھانے سے بھی کافی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وٹامن سی، ای اور اے آنکھوں کے لیے فائدہ مند ہیں جبکہ فلیونوئڈز ایسا اینٹی آکسائیڈنٹ ہے جو لگ بھگ تمام پھلوں اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے تاہم مالٹوں میں موجود یہ جز دیگر کے مقابلے میں آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں زیادہ مدد دیتا ہے۔ بینائی کو کمزور ہونے سے بچانے میں مدد دینے والی غذائیں عمر بڑھنے سے اکثر افراد کی بینائی کمزور ہونے کا امکان ہوتا ہے، خصوصاً 50 سال کے بعد، اس مرض کا ابھی کوئی علاج دستیاب نہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…