مچھلی کھانے کے ایسے فوائد جو آپ کو آج سے پہلے کسی نے نہیں بتائے ہونگے،امریکی یونیورسٹی میں ہونیوالی جدید تحقیق میں ایسے حیران کن انکشافات کہ جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

14  جولائی  2018

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پینسلوانیا یونیورسٹی کی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ مچھلی کو کھانا معمول بنالینا اور اچھی نیند چینی اسکول کے بچوں میں عام ہے تحقیق کے مطابق اس کی ممکنہ وجہ مچھلی میں پائے جانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز ہوسکتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ مچھلی کھانے سے نہ صرف بے خوابی کی شکایت دور ہوتی ہے بلکہ اسے پسند کرنے والے بچوں نے آئی کیو ٹیسٹ میں بھی زیادہ اسکور حاصل کیے۔

محققین کا کہنا تھا کہ مچھلی کھانے اور اعلیٰ دماغی افعال کے درمیان تعلق موجود ہے، مچھلی کھانا نیند بہتر کرتا ہے اور اس سے ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے چین سے تعلق رکھنے والے 541 اسکول کے بچوں کا جائزہ لیا جن کی عمریں نو سے گیارہ سال کے درمیان تھی۔ ان بچوں سے ان کی غذائی عادات کے بارے میں پوچھا گیا اور والدین سے بچوں کی نیند کی عادات پوچھی گئیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مچھلی کھانا اچھی نیند اور بہترین ذہانت کا باعث بنتا ہے محققین کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی مچھلی کھانا معمول بنالینا بعد کی زندگی میں نیند اور ذہنی صلاحیتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔اگرچہ تحقیق میں بچوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی مگر محققین کا کہنا تھا کہ یہ قابل فہم ہے کہ ان نتائج کا اطلاق بالغ افراد پر بھی ہوسکتا ہے۔ اس سے پہلے بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بالغ افراد کے نفسیاتی افعال پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اب نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک ماہ میں چند بار مچھلی کھانا دماغی افعال کو بہتر کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…