بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جنگ کے بعد بیماریاں اور گرمی شامیوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے‘عالمی ادارہ صحت

datetime 14  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ جنوبی شام میں جنگ سے تباہ حال شامی عوام پر بیماریاں اور گرمی بھی حملہ آور ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے جان لیوا ثابت ہور ہیں۔عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے جنوبی شام میں اپوزیشن اور اسدی فوج کے درمیان جاری لڑائی کے نتیجے میں دو لاکھ 10 ہزار شہری نقل مکانی کرکے پناہ گزین کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔عالمی ادارے نے بین الاقوامی برادری اور امداد دینے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ پناہ گزین کیمپوں میں آنے والے شامی

شہریوں کے علاج معالجے میں مدد کے لیے فوری طبی امداد مہیا کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی شام میں نقل مکانی کرنے والے شامی شہریوں کو جنگ کے بعد گرمی اور بیماریوں کی شکل میں ایک اور موت کا سامنا ہے۔بیان میں کیا گیا ہے کہ پناہ گزین کیمپوں میں درجہ حرارت 45 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں 12 بچوں سمیت 15شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق جنگ سے متاثرہ جنوبی علاقے درعا اور القنیطرہ میں چار میں سے تین اسپتال بند پڑے ہیں اور جو اسپتال کھلے ہیں ان میں بھی ادویات کی شدید قلت ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…