اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

جلد سونے میں مدد دینے والی غذائیں

datetime 2  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا اکثر آپ کو سونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کروٹیں بدلتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو آپ کو سونے سے قبل چند غذاﺅں کو کھا کر آزمانا چاہیے جن میں ایسے اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جلد سونے میں مدد دینے کے ساتھ اس کا معیار بھی بہتر بناتے ہیں۔ ویسے یہ جان لیں کہ نیند کی کمی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے جبکہ بے خوابی کی شکایت اکثر

ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کی جانب اشارہ کررہی ہوتی ہے۔ سونے سے قبل جرابیں پہننے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ جلیبی جلیبی کھانے سے بلڈ شوگر اور انسولین لیول میں قدرتی طور پر اضافہ ہوتا ہے، جو کہ عام معمول کے مقابلے بہت کم وقت میں سونے میں مدد دیتا ہے۔ چیری کا جوس اس موسم میں دستیاب یہ پھل بھی لیٹتے ہی سونے میں مدد دے سکتا ہے۔ ایک امریکی طبی تحقیق کے مطابق چیری کے جوس کا ایک گلاس پینا نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھاتا ہے، اس جوس کے استعمال سے بے خوابی کی شکایت میں کمی آسکتی ہے۔اخروٹ ٹراپٹوفن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں، یہ سونے میں مدد دینے ولا امینو ایسڈ ہے جو جسمانی گھڑی کے ہارمونز کو مدد دیتا ہے۔ ایک امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اخروٹ سے جو اجزاءجسم کا حصہ بنتے ہیں وہ لیٹتے ہی سونے میں مدد دیتے ہیں۔ بادام بادام میگنیشم سے بھرپور گری ہے، یہ منرل اچھی نیند اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا جب جسم میں میگنیشم کی سطح کم ہوتی ہے تو سونا مشکل ہوجاتا ہے اور زیادہ وقت کروٹیں بدلنا پڑتی ہیں۔یند کی کمی کیرئیر کیلئے تباہ کنچاول سفید چاول میں گلیسمیک انڈیکس کافی مقدار میں ہوتا ہے جو جلد سونے میں مدد دیتا ہے۔ ایک آسٹریلین تحقیق کے مطابق جو لوگ سفید چاول کھا کر سونے کے لیے لیٹتے ہیں انہیں زیادہ وقت انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ شہد میں موجود قدرتی مٹھاس انسولین کی سطح کو معمولی سا بڑھاتی ہے جس سے ٹراپٹوفن کو دماغ میں آسانی سے داخل ہونے میں مدد ملتی ہے۔ بستر پر لیٹنے سے قبل ایک چمچ شہد چاٹ لینا اچھی اور جلد نیند کا باعث بنتا ہے۔یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…