بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کینسر کے خطرے سے بچانے والی بہترین غذا

datetime 22  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ کے معمولات میں ایک معمولی سی تبدیلی لاکر کینسر جیسے جان لیوا مرض کو خود سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ عام زندگی کے ایک معمول یعنی متوازن غذا

کا استعمال کینسر کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ کینسر کی 12 علامات جنھیں نظرانداز نہ کریں تحقیق میں بتایا گیا۔سبزیاں، پھل، اجناس، پروٹین اور دودھ سے بنی مصنوعات کو کھانا عادت بنالینا کینسر کا خطرہ 65 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ فلوریڈا یونیورسٹی کی تحقیق کرنے والی ٹیم کا کہنا تھا کہ ہم نتائج سے حیران رہ گئے، ہمیں توقع تو تھی کہ صحت بخش غذا اس خطرے کو کم کرتی ہے، مگر 65 فیصد کا اندازہ نہیں تھا۔ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں غذا اور کینسر کے درمیان اس طرح کے تعلق کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق کے دوران 1988 سے 1994 کے دوران ہونے والے ایک سروے میں شرکت کرنے والے34 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جس کے دوران ان سے غذائی عادات پوچھی گئی تھیں۔ 14 عام طریقے جو کینسر سے بچائیں نتائج سے معلوم ہوا کہ جن کی غذا متوازن تھی، وہ کینسر کے خطرے سے بچے رہیں، بلکہ یہ خطرہ 65 فیصد تک کم پایا گیا۔ محققین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ کینسر کے مریضوں کے لیے مثالی غذا کا تعین کیا جاسکے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…