اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لیمو کا رس یا لیمو کا جوس گرمی کے موسم کا سب سے اہم شربت مانا جاتا ہے اور صرف یہاں ہی نہیں دنیا بھر میں اسے بےحد پسند کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لیمو کا شربت تیار کرنا بےحد آسان ہے، یہ مزیدار ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس کے صحت پر بہت سے مثبت فوائد بھی مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم چند لوگوں کا ماننا ہے کہ لیمو کا شربت بہت زیادہ پینا ہڈیوں کے لیے ٹھیک نہیں کیوں کہ اس میں ایک قسم کا ایسڈ موجود ہوتا ہے جو ہڈیوں کو کمزور کرتا ہے۔
لیمو کے رس کو عام طور پر صحت کے لیے مثبت مانا جاتا ہے، خاص طور پر اگر صبح اسے سب سے پہلی خوراک کے طور پر لیا جائے، یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ لیمو میں ایسڈ اور وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اور ڈاکٹرز کے مطابق اگر کسی کو گیسٹرک کے مسائل کا سامنا ہو تو وہ لیمو کا جوس پینے سے پرہیز کرے۔ لیمو کے شربت میں نمک یا چینی شامل کرکے اسے پیا جاسکتا ہے، اور روزانہ ایک گلاس لیمو کا جوس صحت کو مثبت کرنے میں مددگار ہے۔