منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

10 دن میں 3 کلو تک جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں؟

datetime 21  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جسمانی وزن میں اضافہ اکثر افراد کو ذہنی طور پر پریشان کردیتا ہے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ کیا چند دنوں میں موٹاپے میں کمی ممکن ہے؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں ایسا بالکل ممکن ہے۔ طرز زندگی میں چند تبدیلیاں لاکر جسمانی وزن میں کمی لائی جاسکتی ہے اور خود کو فٹ بنایا جاسکتا ہے۔ موٹاپے سے بچانے میں مددگار 16 غذائیں یہاں آپ ایسی ہی ٹپس جان سکیں گے۔

جن کی مدد سے محض 10 دن میں 2 سے 3 کلو وزن کم کرنا ممکن ہے۔ پانی پینا دن بھر میں پانی کی مناسب مقدار پینا جسم سے زہریلے مواد کے اخراج میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نہار منہ پانی پینے سے میٹابولزم حرکت میں آتا ہے جبکہ اس سے بے وقت منہ چلانے کی خواہش پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے، جو کہ جسمانی وزن میں اضافے کے لیے ضروری ہے۔کھانے کے بعد چہل قدمی کسی بھی وقت کے کھانے کے بعد 5 منٹ کی مختصر چہل قدمی نہ صرف غذا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ کیلوریز جلانے کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق کھانے کے بعد چہل قدمی سے دوران خون میں گلوکوز کو صاف کرنے میں مدد ملتی ہے، جس کی وجہ پٹھوں کا متحرک ہونا ہوتا ہے۔ فائبر کو ترجیح، چینی سے دوری موٹاپے میں کمی کے لیے سبزیاں، پھل اور دالوں وغیرہ کا استعمال بڑھانا چاہئے، ممکن ہو تو ایک وقت کا کھانا مکمل طور پر سبزیوں پر مشتمل ہونا چاہئے۔ اسی طرح سہ پہر میں کچھ کھانے کے لیے گریوں یا پھلوں کو ترجیح دیں۔ موٹاپے سے نجات میں مددگار 5 مشروبات گھر کے کھانے کو ترجیح موجودہ عہد میں لوگ اکثر باہر کھانے کو ترجیح دینے لگے ہیں، مگر یہ فراموش کردیتے ہیں کہ بازاری غذائیں عموماً چربی اور تیل سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان کا زیادہ استعمال جسم پر نقصان دہ چربی بڑھانے کا باعث بنتا ہے۔ گھر میں پکے کھانوں میں اجزا کا کنٹرول آپ کے اپنے ہاتھ میں ہوتا ہے جو جسمانی وزن بڑھنے نہیں دیتا۔ کم نمک نمک کا زیادہ استعمال بلڈپریشر بلکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بھی بن سکتا ہے، طبی ماہرین کے مطابق زیادہ نمک کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولتا ہے، تو اپنے کھانوں میں تو اضافی نمک سے گریز ضرور کریں، اس کے ساتھ ساتھ چپس وغیرہ بھی کم استعمال کریں۔

ورزش روزانہ کم از کم آدھے گھنٹے کی جسمانی سرگرمیاں بھی صحت بخش غذا کے ساتھ اپنا معمول بنالیں ، یہ جسم کو نقصان پہنچائے بغیر وزن کم کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ اپنی پسند اور شیڈول کے مطابق ورزش کا معمول طے کریں۔ ان سب طریقوں پر عمل جاری رکھ کر آپ چند دنوں میں نمایاں نتائج دیکھ سکیں گے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…