اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

موٹاپے سے نجات کے لیے مددگار سیاہ بیج

datetime 21  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ بڑھتے جسمانی وزن یا توند سے پریشان ہیں؟ تو اس اضافی چربی کو گھلانے میں ہر جگہ آسانی سے دستیاب سیاہ بیج مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، جنھیں تخ ملنگا (تخم ملنگا) کے نام سے جانا جاتا ہے۔جی ہاں اگر آپ نکلے ہوئے پیٹ کو سپاٹ کرنا چاہتے ہیں تو تخ ملنگا اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جبکہ دیگر طبی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

یہ سیاہ بیج فائبر، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور الفا لائنولینک ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین آپشن ثابت ہوسکتا ہے، مگر اسے خشک حالت میں کھانا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ سیاہ بیج آخر کس کام آتے ہیں؟ تو اسے کھانے سے پہلے کچھ دیر کے لیے پانی میں بھگو دیں یا کسی مشروب میں ڈال کر پی لیں۔ اس کے نتیجے میں پیٹ دیر تک بھرا ہوا محسوس ہوگا یا کھانے سے پہلے بھگوئے ہوئے بیج چبانا زیادہ کھانے سے روکے گا، جس کی بدولت توند میں بہت تیزی سے کمی آتی ہے۔ ان بیجوں کے دیگر فوائد بھی ہیں جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔ تخ ملنگا فاسفورس اور میگنیشم سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ ہڈیوں کو صحت مند رکھنے میں مددگار جز ہیں۔ اسی طرح یہ پروٹین کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہیں جبکہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور الفا لائنو لینک ایسڈ امراض قلب کے حوالے سے کچھ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ تخ ملنگا میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ اجزاءسے لڑتے ہیں، جس سے جلد کی مرمت کا نظام تیز ہوتا ہے اور جھریوں کے ابھرنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے۔  گرمیوں میں معدے کی تیزابیت کا علاج آپ کے کچن میں یہ بیج ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، جو کہ انسولین کی مزاحمت کی روک تھام میں مدد کرتے ہیں جبکہ بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر کرنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو بھی معمول پر لاتے ہیں۔ اس میں موجود فائبر آنتوں کی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…