ڈپریشن میں مبتلا مردوں میں بانجھ پن کا خدشہ

11  جون‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذہنی دباؤ، الجھن، پریشانی اور ڈپریشن کو ویسے بھی انسانی صحت کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ایک حالیہ تحقیق سے ڈپریشن کا ایک اور خطرناک سبب سامنے آیا ہے، جو یقیناً مرد حضرات کے لیے باعث تکلیف ہوگا۔ ہیلتھ جرنل ’میڈیسن نیٹ ورک‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ صرف 2 ماہ کی ڈپریشن یا ذہنی دباؤ بھی مرد کے اسپرم کو کمزور کرنے کے لیے کافی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی سوروکا میڈیکل سینٹر یونیوسٹی اور بین گوریو یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے دوران 11 ہزار مردوں کے اسپرم کے نمونوں کا جائزہ لیا۔ ماہرین نے جن مردوں کے اسپرم کا جائزہ لیا وہ اسرائیل کے ہی 2 مختلف علاقوں کے رہنے والے تھے اور ان میں سے نصف لوگ ایسے تھے جو کسی بھی ذہنی دباؤ میں مبتلا نہیں تھے، جب کہ نصف لوگ ڈپریشن کا شکار تھے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے اسپرم کے لیے گئے جائزے سے پتہ چلا کہ جو لوگ 8 ہفتوں تک ذہنی دباؤ اور کشیدگی کا شکار رہے، ان کے اسپرم میں کمزوری پائی گئی۔ ماہرین نے مردوں کے اسپرم میں کمزوری اور ان کی ڈپریشن کے دورانیے کا موازنہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ زیادہ وقت تک ڈپریشن کا شکار رہنے والے افراد میں بانجھ پن کے خطرات بڑھ گئے تھے۔ ماہرین نے ڈپریشن کے شکار افراد کو تجویز دی کہ بانجھ پن سے بچنے اور ذہنی دباؤ سے نکلنے کے لیے انہیں زیادہ سے زیادہ ورزش کرنی چاہیے۔ ماہرین نے تجویز دی کہ ڈپریشن کے شکار افراد کو زیادہ سے زیادہ سوئمنگ یا اس طرح کی دیگر ایکسر سائز کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…