جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ڈائٹنگ کی وہ غلطیاں جو وزن کم کرنے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث

datetime 9  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے بےحد محنت بھی کررہے ہیں اور اس کے باوجود آپ کو وزن کرنے میں وہ نتائج نہیں مل رہے جو آپ چاہتے ہیں تو یقیناً آپ اپنی ڈائٹنگ کے عمل میں چند غلطیاں کررہے ہوں گے۔متعدد لوگ ایسی شکایات کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ ورزش بھی کرتے ہیں، کھانا بھی کم کھاتے ہیں لیکن اس کے باوجود وزن کم نہیں کر پارہے۔

دراصل ڈائٹنگ کا نام سن کر بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ خیال آتا ہے کہ ہمیں کھانا پینا بالکل چھوڑ دینا چاہیے، لیکن ایسا کرنے سے کبھی کبھی ہمارا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ بھی جاتا ہے۔یہاں ایسی چند غلطیاں بیان کی جارہی ہیں، جو لوگ ڈائٹنگ کرنے کے دوران کرتے نظر آتے ہیں، اور ان غلطیوں کی وجہ سے ان کا وزن بھی کم نہیں ہو پاتا۔1- خود کو بھوکا رکھناآپ کا ڈائٹ پلان ایسا ہونا چاہیے جس میں آپ دن میں کم از کم 5 مرتبہ کچھ نہ کچھ ایسا کھاتے رہیں جو غذائیت سے بھرپور ہو، اگر آپ وزن کم کرنے کے چکر میں خود کو بھوکا رکھیں گے تو یہی سب سے بڑی غلطی ہوگی، بھوکا رہنے کی وجہ سے آپ ایک موقع پر طلب سے زیادہ کھانا کھا سکتے ہیں اور یہی موٹا کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔2- ہلکا پھلکا ناشتہ کرناناشتے کو انسانی صحت کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا ہے، لیکن ہم جلدی جلدی میں اس ہی اہم جز کو چھوڑ دیتے ہیں، ناشتہ نہ کرنا یا کم کرنا موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے، کیوں کہ ایسا کرنے پر ہم دن بھر میں زیادہ کھانا کھانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔3- سبزیوں سے دوریسبزیوں میں باقی کھانوں کے مقابلے کیلوریز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے، اس لیے اگر وزن صحیح انداز میں کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی ڈائٹ میں سبزیاں ضرور شامل کریں۔4- پروٹین کی کمیاپنی ڈائٹ میں پروٹین شامل نہ کرکے ہم اپنے میٹابولزم کو سست کردیتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ کاربوہائیڈریٹ ہمیں موٹا بناتے ہیں ۔

 

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…