پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

زیادہ پسینہ خارج سے جسم میں پانی کی کمی سے موت واقعہ ہو سکتی ہے ہیٹ سٹروک سے بچائو کیلئے کیا کرنا چاہیے ، ماہرین نے حل بتا دیا

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (ا ین این آئی) گرمی کی موجودہ لہر کو پیش نظر رکھتے ہوئے شہریوں کو تیز دھوپ اور سخت موسم میں ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کو یقینی بنانا چاہیے اور ننگے سر تیز دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کرنا چاہیے ،لاہور جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر اسرار الحق طور نے لوگوں کی آگاہی کیلئے بتایا ہے کہ تیزدھوپ اورگرمی کے باعث جسم پر آنے والا پسینہ اگر حد سے

بڑھ جائے تو جسم میں پانی کی کمی ہو جاتی ہے اس سے ہیٹ سٹروک میں مبتلا ہونے کے باعث گردے ، دماغ اور دل بلا واسطہ طور پر متاثر ہوتے ہیں جس سے بعض حالات میں موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔انہوں نے ہیٹ سٹروک کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ بخار ،متلی ،الٹی ، سر درد،چکر،غنودگی ، بے ہوشی او ر جھٹکے ظاہر ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹر اسرار الحق طور نے ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کیلئے پانی اور دیگر مشروبات کے زیادہ استعمال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نمکول ،لیموں پانی اور لسی جیسے محلول استعمال کریں ،اسی طرح غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں اگر ضروری کام سے جانا بھی ہوتو کام کے دوران وقفہ کر کے سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر آرام کریں ،ڈاکٹر اسرار الحق طور نے مزید کہا کہ شہریوں کو ہیٹ سٹروک کی شکل میں فوری طور پر ہسپتال اور ڈاکٹر سے رجو ع کرنا چاہیے اور غیر ضروری التوا کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مردوں کے علاوہ بچوں اور خواتین کو بھی ہیٹ سٹروک کے بارے میں ایسے ہی خبردار رہنا چاہیے اور کسی بھی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہیں کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ کہ باہر نکلنے وقت بڑے اور لمبی آستینوں والے کپڑے کا استعمال کریں اور ذیادہ سے ذیادہ پانی پئیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…