جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

کون سا پھل انرجی ڈرنکس کا صحت بخش متبادل ہے؟ جدید طبی مطالعات کے بعد طبی ماہرین نے بتا دیا

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یوا ین پی)طبی ماہرین نے کیلے کو انرجی ڈرنکس کا صحت بخش متبادل قرار دیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والی اکثر شخصیات خود کو چست و توانا رکھنے کیلئے انرجی ڈرنک کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم جدید طبی مطالعات کے ذریعے ان مشروبات کا ایک قدرتی نعم البدل کیلا سامنے آیا ہے۔ کیفین سے بھرپور انرجی ڈرنکس کے انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ بولڈ سکائی نے 6 وجوہات بیان کی ہیں جو کیلے کو کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کیلئے انرجی ڈرنکس کا متبادل بناتی ہیں۔ماہرین کے مطابق کیلے میں پوٹاشیم کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے۔ کیلا کھانے کے نتیجے میں پٹھوں کی اکڑن سے جلد نجات حاصل ہوتی ہے۔کیلے میں موجود انسداد سوزش خصوصیات انسانی جسم میں سوزش کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں جو بھاری ورزشوں کے بعد بڑی حد تک جنم لیتی ہے۔ماہرین کے مطابق کیلا فوری توانائی فراہم کرتا ہے،یہ وہ بنیادی وجہ ہے جس کے سبب کیلے کو انرجی ڈرنکس پر برتری حاصل ہے۔ یہ صحت بخش توانائی کا فوری ذریعہ ہے کیوں کہ اس میں قدرتی شوگر موجود ہے۔ ورزش کے بعد صرف ایک کیلا کھا لینے سے فوری طور پر توانائی بحال ہوتی ہے۔ماہرین نے کہا ہے کہ کیلا انسانی جسم کو ان مشروبات کے مقابلے میں زیادہ بہتر طور پر زہریلے مواد سے نجات دلاتا ہے جو کیمیائی مواد پر مشتمل ہوتے ہیں۔کیلے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس انسانی جسم میں موجود بعض ضرر رساں مواد کے انسداد میں مدد دیتے ہیں۔ کیلا جسم کو مختلف مزمن امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ کیلا انسانی جسم کے درجہ حرارت کو مثالی صورت میں منظم رکھتا ہے۔ ورزش یا کھیل کے دوران جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لہذا جسمانی سرگرمی کے بعد کیلا کھانے سے جسم پرسکون ہو جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…